ETV Bharat / sports

پٹیل کے آل راؤنڈ کھیل سے 'انڈیا سی' کامیاب

اکشر پٹیل کے آل راؤنڈ کھیل کی بدولت انڈیا سی نے انڈیا بی کو دیودھر ٹرافی میچ میں 136 رنز کے بڑے فرق سے ہرا دیا۔

پٹیل کے آل راؤنڈ کھیل سے انڈیا سی کامیاب
author img

By

Published : Nov 2, 2019, 11:49 PM IST

انڈیا سی نے 50 اوور میں پانچ وکٹ پر 280 رن کا مضبوط اسکور بنایا جس کے جواب میں انڈیا بی کی ٹیم 43.4 اوور میں محض 144 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ دونوں ٹیمیں پیر کو ہونے والے فائنل میں پہلے ہی جگہ بنا چکی تھیں۔

پٹیل نے اس مقابلے میں شاندار آل راؤنڈ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پٹیل نے محض 61 گیندوں میں 13 چوکے اور تین چھکے اڑاتے ہوئے ناقابل شکست 98 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو 280 تک پہنچایا۔

وراٹ سنگھ نے 96 گیندوں پر 76 رنز میں تین چوکے اور تین چھکے لگائے۔ انمولپريت سنگھ نے 23 اور دنیش کارتک نے 34 رن بنائے۔ لیفٹ آرم اسپنر شہباز ندیم نے 37 رن پر دو وکٹ لئے۔

انڈیا بی کی اننگز میں بابا اپراجت کو چھوڑ کر دیگر کوئی بلے باز نہیں ٹک سکا۔ بابا نے 90 گیندوں پر 53 رن میں پانچ چوکے لگائے۔ کیدار جادھو پانچ، نتیش رانا ایک، کپتان پارتھیو پٹیل ایک اور آل راؤنڈر وجے شنکر نو رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انڈیا بی نے اپنے آخری نو وکٹ محض 70 رن جوڑ کر گنوا دیے۔

مینک ماركنڈے نے 25 رن پر چار وکٹ، اشان پٹیل نے 33 رن پر دو وکٹ اور گزشتہ میچ میں سات وکٹ لینے والے جلج سکسینہ نے 25 رن پر دو وکٹ لئے۔ لیفٹ آرم اسپنر پٹیل نے کفایتی بولنگ کرتے ہوئے 10 اوور میں صرف 28 رنز دے کر ایک وکٹ لیا۔

Intro:Body:

id 2

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.