ETV Bharat / sports

کمنز کے دلوں میں کے کے آر اور کولکاتا کے لوگوں کےلئے خاص مقام - نائٹ رائڈرس کی فیملی

آسٹریلیائی تیز گیند باز پیٹ کمنز نے انکشاف کیا ہے کہ کولکاتا نائٹ رائیڈر (کے کے آر )اور کولکاتا کے عوام کا میرے دل میں ایک خاص مقام ہے واضح رہے کہ کمنز کو کولکا نائٹ رائیڈرز نے 15.5 کروڑ روپئے میں حاصل کیا تھا ۔

کمنز کے دلوں میں کے کے آر اور کولکاتا کے لوگوں کےلئے خاص مقام

author img

By

Published : May 10, 2020, 11:11 PM IST

Updated : May 11, 2020, 10:32 AM IST

آئی پی ایل کی نیلامی میں نائٹ رائڈرس کی فیملی میں دو سیزن بعد واپسی کرنے والے کمنز نے سڈنی کے جنوب میں تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ کی مسافت کے فاصلے پر اپنے فارم ہاؤس سے اپنی فرنچائزی ٹیم سے بات چیت کی

کے کے آر کی ویب سائٹ کے ساتھ چیٹ کے دوران آسٹریلیائی گیندباز نے کہاکہ یہاں تک کہ آفس عملہ اور انتظامیہ ہمیشہ ہم کھلاڑیوں کے ساتھ اچھے رہے ہیں۔

ان سب باتوں نے مجھے کے کے آر میں واپسی اور ٹیم کی نمائندگی کرنے کے لئے مجبور کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کولکاتامیں 2014 اور 2015 میں کے کے آر کے ساتھ دو سیزن گزارے تھے ،"میں بہت ہی پرجوش تھا ۔ میرا آئی پی ایل کا پہلا تجربہ اور ہندوستان کا میرا سب سے بڑا تجربہ اس وقت تھا جب میں نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرنے والے کولکتہ میں تھا۔ میں اس وقت اب سے کچھ سال چھوٹا تھا۔

فاسٹ بولر کمنز نے کے کے آر اور کولکا کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ہی مانا کہ بڑے معاہدہ کے ساتھ بڑی ذمہ داریاں بھی کندھوں پر آتی ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ایک بہت بڑا معاہدہ بڑی ذمہ داریاں لاتی ہیں،

لیکن اس سے بھی زیادہ یہ آپ کے لیے ایک مختلف قسم کی مہم جوئی بھی لاتا ہے۔ ایک بار جب آپ اس معاہدے سے جڑتے ہیں تو آپ جلد ہی اس بھلا کر اپنی توجہ بنیادی طور پر اپنی ٹیم کے ساتھ کھیلنے اور اس کے جیتنے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ میں اپنی ٹیم کو لے کر بہت پرجوش ہوں۔

کمنز کے دلوں میں کے کے آر اور کولکاتا کے لوگوں کےلئے خاص مقام
کمنز کے دلوں میں کے کے آر اور کولکاتا کے لوگوں کےلئے خاص مقام

کمنز نے کہاکہ ہماری ٹیم میں کافی تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ دنیا کے سب سے بڑے کھلاڑیوں میں سے ایک جیک کیلس ہیں جن کے ساتھ میں ہر رات ڈنر کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ آندرے رسل بھی ہیں۔ آئی پی ایل کا میرا پہلا سیزن بھی کے کے آر کے ساتھ تھا اور ہم نے اس میں خطاب جیتا تھا۔ لہذا کے کے آر اور کولکتہ کے لوگوں کے تئیں میرے دل میں خاص جگہ ہے۔

اس سال کے آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر کمنز نے کہاکہ میں اپنے کچھ دوستوں کو بہت مس کر رہا ہوں۔ اس کے علاوہ ہم آئی پی ایل کو بری طرح مس کر رہے ہیں۔ لیکن میں نے تمام شائقین سے کہنا چاہوں گا کہ دل تھام کے بیٹھيں۔ یہ جلد ہی منعقد ہوگا۔

کمنز نے کہاکہ ایسی امید ہے کہ ایک بار چیزیں بہتر ہو جائیں گی، تو جلد ہی آئی پی ایل کا انعقاد ممکن ہو جائے گا۔ کھلاڑی، انتظامیہ اور کوچ تینوں ایک دوسرے سےباقاعدگی سے خیریت لے رہے ہیں اور ہم فٹ رہنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔ ایک بار انعقاد شروع ہونے پر یہ اپنے آپ میں دیکھنے کے قابل ہو جائے گا۔ امید ہے جلد ہی ملیں گے۔

آسٹریلیا کے تیز گیند باز پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ كووڈ -19 کے بعد گیند پر تھوک کے استعمال پر پابندی لگانے سے گیند بازوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس کے لیے دوسرے کسی متبادل کی تلاش کئے جانے کی ضرورت ہے۔

27 سال کے کمنز نے اپنی آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائیٹ رائیڈرز (کے کے آر) کی ویب سائٹ کو دیئے ایک انٹرویو میں کرکٹ سے منسلک باتوں کا اشتراک کیا۔ آئی پی ایل کی اس بار کی نیلامی میں کمنز کو کے کے آر نے 15.5 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔

دنیا کے نمبر ایک ٹیسٹ بولر کمنز نے کہاکہ سچ کہوں تو میں بلے بازوں کو زیادہ رنز بنانے نہیں دینا چاہوں گا۔ میں مانتا ہوں کہ صحت ہماری پہلی ترجیح ہے لیکن ہم ایسی حالت میں ہیں جہاں کورونا کے بعد کی چیزوں پر غور کیا جا رہا ہے کہ کھیل میں تبدیلی آئے گی اور میں اس سے متفق ہوں۔ لیکن میں سوچتا ہوں کہ کچھ دوسرے اختیارات بھی ہونا چاہئے۔ جب تک گیند پالش کے لئے تھوک یا کوئی دیگر مادہ دستیاب ہے تب تک مجھے کوئی دقت نہیں۔

کمنز نے کہاکہ ایک تیز گیند باز کے طور پر آپ کو گیند کو چمکانے کے قابل ہونے چاہئے۔ ہر کسی کو ٹیسٹ کرکٹ اس لیے پسند ہے کیونکہ اس میں کافی فنکارانہ چیزیں ہوتی ہیں۔ سوئنگ کرانے والے گیند بازوں کے علاوہ گیندوں کو اسپن کرانے والے بھی اسے کھیلتے ہیں۔ اگر آپ گیند کی چمک پھیکی کر دیں گے تو سوئنگ اور ریورس سوئنگ جیسی چیزیں ختم ہو جائیں گی اور اس سے بلے بازوں کو زیادہ رنز بنانے کا موقع ملے گا۔

اس دوران آسٹریلیا کی دنیا کے مشہور کرکٹ گیند بنانے والی کمپنی، کوکابورانے گیند پر تھوک اور پسینے کے استعمال کی جگہ موم تیار کیا ہے جس کا استعمال بولر گیند کو چمکانے کے لئے کر سکتے ہیں۔ ، کوکابورانے جو موم تیار کیا ہے وہ اسپنج جیسا جیبی سائز کا ہوگا جسے گیند پر چمک لانے کے لئے گیند پر ملا جا سکتا ہے۔

بھارت کے دو سابق بولر اشیش نہرا اور ظہیر خان بھی تھوک کے استعمال پر پابندی کے خلاف ہیں۔ نہرا کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ ایسا کرنا بولر کے لئے خود کشی کرنے کے برابر ہوگا۔

Last Updated : May 11, 2020, 10:32 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.