ETV Bharat / sports

پاکستانی کرکٹ ٹیم مانچسٹر پہنچی - کورونا ٹیسٹ

پاکستانی کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے چارٹرڈ طیارے سے مانچسٹر(انگلینڈ) پہنچ گئی۔

cricket team pakistan
cricket team pakistan
author img

By

Published : Jun 29, 2020, 9:30 AM IST

کئی دنوں سے جاری مسلسل گہما گہمی کے بعد بلآخر پاکستان کرکٹ ٹیم آج لاہور سے مانچسٹر پہنچ گئی ہے۔

انگلینڈ دورے سے عین قبل پاکستانی کرکٹر کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے یہ دورہ ملتوی ہوتا دکھائی دے رہا تھا تا ہم اب ان کھلاڑیوں کے دوسرے کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اب 20 رکنی پاکستانی ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی ہے جبکہ ٹیم کے ساتھ 11 اسٹاف ممبران بھی انگلینڈ پہنچ گئے ہی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم

پاکستانی ٹیم کو چارٹرڈ طیارے سے پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی کرکٹ ٹیم کے 10 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد اس سیریز پر ملتوی ہونے کے بادل منڈلانے لگے تھے لیکن کھلاڑیوں کا جب دوبارہ کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تو 6 کھلاڑیوں کی رپورٹ منفی آئی جس سے سیریز کے راستے صاف ہوگئے۔

تا ہم ابھی ان کھلاڑیوں کو انگلینڈ روانہ نہیں کیا گیا ہے بلکہ ان تمام کا مزید ایک ٹیسٹ ہوگا جس کے بعد ان کی رپورٹ کے مطابق انہیں ٹیم میں شامل ہونے یا نہ ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

دوسری جانب انگلینڈ پہنچی 20 رکنی پاکستانی ٹیم 14 دن کوارنٹین رہے گی تاہم انہیں پریکٹس کرنے کی اجازت ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.