ETV Bharat / sports

پاکستان انڈر 19 کا دورۂ بنگلہ دیش منسوخ - بنگلہ دیش میں کورونا وائرس

پاکستان انڈر 19 ٹیم کا بنگلہ دیش دورہ کووڈ 19 کے بڑھتے کیسزکی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

Pakistan Under cricket team
Pakistan Under cricket team
author img

By

Published : Apr 11, 2021, 10:11 PM IST

بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ بنگلہ دیش منسوخ کر دیا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے بنگلہ دیش حکومت نے 14 اپریل سے ملک میں ایک ہفتہ کا لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بنگلہ دیش حکومت نے اس مہینے کے شروع میں ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کرنے کے بعد 17 اپریل کو ٹیم کی رخصتی کا شیڈول ترتیب دیا گیا تھا۔

پی سی بی نے یہ بھی کہا کہ انڈر 19 کا دورہ بنگلہ دیش، کورونا کی صورتحال بہتر نہ ہونے کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

پی سی بی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ 'دونوں کرکٹ بورڈز اب دورے کے لیے نئی ونڈو تلاش کریں گے اور بنگلہ دیش میں کورونا وائرس سے صورتحال بہتر ہونے کے ساتھ ہی اس دورے کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس دورے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو پانچ یوتھ ون ڈے کے ساتھ چار روزہ ٹیسٹ میچ بھی کھیلنا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.