ماؤں کے عالمی دن (یوم مادر) کے موقع پر جہاں دنیا بھر کی مشہور شخصیات اپنی اپنی والدہ کو خراج تحسین پیش کررہی ہیں وہیں پاکستانی ٹی ۔20 ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنی زندگی سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ۔
انہوں نے بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے لکھا کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں اس کے پیچھے میری والدہ کا ہاتھ ہے ۔ ان کی بدولت ہی میں پہلا بیٹ خرید ا تھا۔
انہوں نے ٹوٹیٹ کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ میری والدہ نے 1500 روپے جمع کئے تھے۔ میں نے اپنی امی سے بیٹ خریدنے کی ضد کی ۔گھریلو خاتون کے لئے 1500 روپے بڑی رقم ہوتی ہے۔
انہوں نے اپنی پوتی بچت کو مجھے دے دی ۔ ان کے پیسے سے خریدے ہوئے بیٹ آج بھی بہت سنبھال کررکھا ہے۔
بابر اعظم کے مطابق والدہ نے اس وقت بھی مجھ پر یقین کیا جب کوئی اور کرنے کے لیے تیار نہیں تھا۔
پاکستانی ٹی۔20 ٹیم کے کپتان بابر کے مطابق میں آج جو بھی ہوں صرف آپ (والدہ) کی وجہ سے ہوں ۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ نوجوانوں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ اپنی ماؤں کا احترام کریں کیونکہ جیت ان کے پیروں کے نیچے ہے۔ ان کا احترام ہی ہماری اولین ترجیح ہے