ETV Bharat / sports

پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ، 35 رکنی ٹیم کا اعلان - پاکستان اور نیوزی لینڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دسمبر میں شروع ہونے والے نیوزی لینڈ کے دورے پر تین ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 35 رکنی ٹی کا اعلان کر دیا ہے۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق
ہیڈ کوچ مصباح الحق
author img

By

Published : Nov 11, 2020, 10:06 PM IST

Updated : Nov 11, 2020, 10:12 PM IST

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کی جانب سے 35 رکنی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی دونوں سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

اسکواڈ 23 نومبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز 18 دسمبر سے 7 جنوری تک جاری رہے گی۔ اس دوران پاکستان کو 2 چار روزہ اور 4 ٹی 20 میچ کھیلنے ہیں۔ پاکستان کے دورہ نیوزی لینڈ کی مکمل تفصیلات نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ جلد جاری کرے گا۔

زمبابوے کے خلاف متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عثمان قادر اور عبداللہ شفیق کے علاوہ زمبابوے کے خلاف اسکواڈ میں شامل وکٹ کیپر بلے باز روحیل نذیر کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے بھی اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 کے باعث ہمیں نیوزی لینڈ میں 14 روز کوارنٹین کی مدت پوری کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'نیوزی لینڈ دورے کے لیے ہم نے دو مختلف ٹیموں پر مشتمل ایک مکمل اسکواڈ تشکیل دیا ہے۔ ہم نے شعیب ملک اور محمد عامر کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ یہ فیصلہ ہم نے آئندہ چند برسوں میں پانچ بڑے ایونٹس پر مبنی شیڈول کو سامنے رکھ کر کیا ہے جبکہ محمد حفیظ اور وہاب ریاض کو اسکواڈ میں برقرار رکھنے کی وجہ ان کی کارکردگی میں تسلسل ہے۔

  • اسکواڈ:

بابراعظم(کپتان)، محمد رضوان(نائب کپتان، ٹیسٹ کرکٹ)، شاداب خان(نائب کپتان ٹی 20)، اظہر علی، سرفراز احمد(وکٹ کیپر)، محمد حفیظ، فواد عالم، عابد علی، عبداللہ شفیق، فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، ذیشان ملک، دانش عزیز، حیدر علی، حارث سہیل، حسین طلعت، عمران بٹ، افتخار احمد، خوشدل شاہ، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، عماد وسیم، یاسر شاہ، عثمان قادر، ظفر گوہر، عماد بٹ، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد عباس، محمد حسنین، محمد موسیٰ، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، سہیل خان اور وہاب ریاض۔

Last Updated : Nov 11, 2020, 10:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.