عالمی کپ کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ایک ٹیم میں چار وکٹ کیپر ایک ساتھ ایک ہی وقت ایک ہی ٹیم میں کھیل رہے ہیں۔
آج کے میچ میں بھارت نے دنیش کارتک کو موقع دیا ہے جن کا یہ پہلا عالمی کپ میچ ہے اور وہ وکٹ کیپنگ کے فرائض بھی انجام دیتے ہیں۔
وراٹ کوہلی نے آخری 11 کھلاڑیوں میں رشبھ پنت، دنیش کارتک اور لوکیش راہل کو شامل کیا ہے جبکہ مہندر سنگھ دھونی ٹیم کا اٹوٹ حصہ ہیں۔
رشبھ پنت کو مستقبل میں دھونی کا متبادل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور دھونی کی غیر موجودگی میں پنت ہی وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیتے ہیں۔
جبکہ دنیش کارتک نے بھی ٹیم میں وکٹ کیپر کی ذمہ داری نبھائی ہے اور انڈین پریمیئر لیگ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز ٹیم میں بطور وکٹ کیپر کھیلتے ہیں۔
اس کے علاوہ شکھر دھون کے عالمی کپ کے بعد ٹیم میں سلامی بلے باز کی ذمہ داری نبھانے والے لوکیش راہل بھی ایک وکٹ کیپر ہیں، انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ میں کینگز الیون پنجاب اور رائل چیلینجرز بنگلور ٹیم کے لیے وکٹ کیپنگ کی ہے۔