ETV Bharat / sports

آسٹریلیا-زمبابوے ون ڈے سیریز ملتوی

author img

By

Published : Jun 30, 2020, 9:09 PM IST

آسٹریلیا اور زمبابوے کے مابین اگست میں ہونے والی ون ڈے سیریز کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی ہے۔ منگل کو کرکٹ آسٹریلیا نے اس کی تصدیق کی۔

آسٹریلیا-زمبابوے ون ڈے سیریز ملتوی
آسٹریلیا-زمبابوے ون ڈے سیریز ملتوی

آسٹریلیائی ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر نے رواں ماہ کے شروع میں اشارہ دیا تھا کہ اگست میں سیریز کا امکان نہیں ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان آسٹریلیا میں تین ون ڈے میچ 9 ، 12 اور 15 اگست کو ہونا تھے۔

اس سے قبل زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے 2003-04 میں آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا اور اس وقت دونوں کے مابین دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی تھی۔ اس کے فورا بعد ہی ہندوستان ، آسٹریلیا اور زمبابوے کے مابین سہ فریقی سیریز کھیلی گئی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے تصدیق کی کہ دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے سیریز کے مختصر وقت ، کھلاڑیوں ، میچ آفیشلز اور رضاکاروں کی صحت اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے باہمی رضامندی کے ساتھ سیریز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

زمبابوے کرکٹ کے ایگزیکٹو منیجنگ ڈائریکٹر گیوامور مکونی نے کہا کہ ہم آسٹریلیا کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے پرجوش ہیں لیکن موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس کا واحد آپشن دورہ ملتوی کرنا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.