ETV Bharat / sports

اب کھیل رتن کو 25 لاکھ، ارجن کو 15 لاکھ

مرکزی وزیر کھیل کیرن رجیجو نے 29 اگست بروز ہفتہ کو کھیلوں کے دن کے موقع پر قومی کھیل ایوارڈ کی انعامی رقم میں زبردست اضافے کا اعلان کیا جس کے تحت اب ملک کے اعلی اعزاز راجیو گاندھی کھیل رتن جیتنے والے کو 25 لاکھ روپے اور ارجن ایوارڈ جیتنے والے کو 15 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

Now 2.5 million to Khel Ratan and 1.5 million to Arjun
اب کھیل رتن کو 25 لاکھ، ارجن کو 15 لاکھ
author img

By

Published : Aug 29, 2020, 10:24 PM IST

رجیجو نے اعلان کیا کہ قومی کھیل ایوارڈز کی سات کیٹیگریز میں سے چار کی انعامی رقم میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور اب کھیل رتن جیتنے والے کے لیے ساڑھے سات لاکھ روپے کی بجائے 25 لاکھ روپے، ارجن ایوارڈ کے لیے پانچ لاکھ روپے کی بجائے 15 لاکھ روپے، درون آچاریہ لائف ٹائم کو 5 لاکھ کی بجائے 15 لاکھ روپے ، درون اچاریہ ریگولر کو 5 لاکھ کی بجائے 10 لاکھ روپے اور لائف ٹائم دھیانچند ایوارڈی کو 5 لاکھ کے بجائے 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

مرکزی وزیر کھیل نے کہا کہ ہم نے کھیل ایوارڈز اور ایڈونچر کی انعامی رقم میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم نے کھیلوں کے ایوارڈز کی انعامی رقم میں اضافہ کردیا ہے اور ایڈونچر کی انعامی رقم ایک دو دن میں بڑھا دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.