ETV Bharat / sports

فارم کے حوالے سے تشویش جیسی کوئی بات نہیں: رہانے - etv bharat news

نائب کپتان اجنکیا رہانے نے اپنی فارم کے حوالے سے تشویش کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ ہم دو سال بعد اپنے گھر میں کھیل رہے ہیں۔ آخری گھریلو سیریز جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی تھی جس میں میرا مظاہرہ اچھا رہا تھا۔

فارم کے حوالے سے تشویش جسیی کوئی بات نہیں: رہانے

author img

By

Published : Feb 12, 2021, 10:52 PM IST

بھارت کے نائب کپتان اجنکیا رہانے نے اپنی فارم کے حوالے سے تشویش کو خارج کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف ہفتے کے روز سے ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے قبل آج کہا کہ 'ہم نے دو سال کے بعد اپنے گھر میں کھیل رہے ہیں۔ ہم نے آخری گھریلو سیریز جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی تھی اور آپ اس وقت کے ریکارڈ کو دیکھیں تو میرا مظاہرہ اچھا رہا تھا‘۔

رہانے نے جنوبی افریقہ کے خلاف رانچی میں سنچری بنائی تھی اور بنگلہ دیش کے خلاف 2019 میں دو نصف سنچری بنائی تھی اس کے بعد 14 پاریوں میں وہ ایک بار ہی 50 رن سے آگے جا پائے تھے۔

انہوں نے گذشتہ برس میلبورن میں سنچری بنائی تھی اور یہیں ان کا ففٹی پلس کا اسکور تھا۔ چنئی ٹیسٹ میں رہانے ایک اور صفر بنا پائے تھے۔

مزید پڑھیں:

انگلینڈ کی دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں تبدیلی

نائب کپتان نے کہا،’ یہ سب کچھ ٹیم کے بارے میں ہے‘ کسی ایک شخص کے بارے میں نہیں ہے۔ میری پوری توجہ صرف اسی بات پر ہے کہ میں ٹیم کے لیے کس قدر حصہ داری دے سکتا ہوں۔ اگر آپ گذشتہ 10-15 ٹیسٹ میچوں کو دیکھیں اور میرے ذاتی مظاہرے کو دیکھیں تو آپ پائیں گے کہ میں نے کچھ رن بنائے ہیں۔

اس لیے میں زیادہ متفکر نہیں ہوں کہ کیا ہو رہا ہے اور پہلے ٹیسٹ میں کیا ہوا تھا۔ میں اتنا جانتا ہوں کہ مجھ سے کیا چاہتی ہے اور مجھے ٹیم کے لیے حصہ داری کرنی ہے۔ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ میں یہ کر سکتا ہوں‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.