بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین جاری دوسرے یک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 273 رنز بنائے۔
بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین تین یک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
اننگ کی شروعات کرنے آئے مارٹن گپٹل اور ہینری نکولس کے بیچ شاندار 93 رنز کی شراکت داری ہوئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ مارٹن گپٹل نے 79 رنز بنائے جبکہ راس ٹیلر نے 73، ہینری نکولس نے 41، کائل جیمیسن نے 25 اور ٹام بلنڈیل نے 22 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ چہل نے 3 وکٹ حاصل کیے۔ وہیں شاردل ٹھاکر نے 2، جڈیجا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ تین یک روزہ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ 0-1 سے آگے ہے اور اس کا مقصد دوسرا میچ جیت کر سیریز پر قبضہ کرنا ہوگا۔
وہیں نیوزی لینڈ اگر آج کا میچ فتح کرتا ہے تو یک روزہ کرکٹ میں اسکی 350 جیت ہوگی۔