ETV Bharat / sports

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز پر قبضہ کیا

author img

By

Published : Dec 20, 2020, 7:25 PM IST

سلامی بلے باز ٹم سیفرٹ کی ناٹ آوٹ 84 رنز اور کپتان کین ولیمسن کے ناٹ آوٹ 57 رنز کی اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی-20 مقابلے میں شکست دیتے ہوئے تین میچوں کی سیریز میں دو۔ صفر کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی۔

new zealand defeated pakistan in second t20
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز پر قبضہ کیا

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے محمدحفیظ کی 57 گیندوں میں پانچ چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے بہترین 99 رنز کی اننگز کی بدولت 20 اوور میں نیوزی لینڈ کے سامنے 9 وکٹ پر 163 رن کا مضبوط اسکور بنایا۔

پاکستان کا دیگر کوئی بلے باز خاص کارکردگی نہیں کرسکا، نیوزی لینڈ کی طرف سے تجربہ کار تیز گیند باز ٹم ساؤتھی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار اوور میں 21 رنز دے کر چار وکٹ حاصل کیے، ٹم ساؤتھی کو شاندار گیندبازی کے لیے پلیئر آف دی میچ کا خطاب دیا گیا۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کی جانب سے سلامی بلے باز سیفرٹ نے تین چھکے اور آٹھ چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 84 رنز بنائے اور اپنے بچے کی پیدائش کے لیے چھٹی لینے کے بعد ٹی-20 سیریز میں کھیل رہے کپتان ولیمسن نے اپنی فارم جاری رکھتے ہوئے ایک چھکے اور آٹھ چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 57 رنز بنائے۔

ٹیم نے 19.2 اوور میں ایک وکٹ پر 163 رنز بناکر میچ جیت کر سیریز دو-صفر سے اپنے نام کرلی، اس کے علاوہ مارٹن گپٹل نے 11 گیندوں پر 22 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز محمدرضوان نے 22، حیدرعلی نے 8، عبداللہ شفیق نے صفر، کپتان شاداب خان نے 4، خوش دل شاہ نے 14، فہیم اشرف نے چار اور عماد وسیم نے ناٹ آوٹ دس رن بنائے۔

وہیں نیوزی لینڈ کی طرف سے جیمس نیشم نے دو اوور میں دس رن دے کر ایک وکٹ اور سوڈھی نے تین اوور میں 21 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.