ETV Bharat / sports

معین علی ٹی 20 سیریز میں فاتحانہ آغاز کے متمنی

author img

By

Published : Aug 27, 2020, 9:00 PM IST

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈر معین علی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 0-1 کی کامیابی کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور پاکستان کو پہلے ٹی 20 میچ میں شکست دے کر فاتحانہ آغاز کریں گے۔

moin ali
moin ali

انگلینڈ کرکٹر معین علی نے کہا کہ ان کی ٹیم ٹی 20 سیریز سے قبل بھرپور تیاریوں میں مصروف ہےاور مہمان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے باوجود ٹی 20 سیریز کو غیر اہم نہیں مانیں گے۔

معین علی نے کہا کہ ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف ابتدائی ٹی 20 میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔

معین علی نے مزید کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حریف ٹیم کے خلاف سیریز میں کامیابی کے لئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.