حال ہی میں ہونے والی انگلینڈ اور پاکستان کے مابین یک روزہ سیریز میں گیندبازوں کی ناقص کارکردگی کے بعد عامر کو عالمی کپ اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پہلے عامر کو عالمی کپ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔
محمد عامر فی الحال خسرہ (چکن پوکس) کی مرض میں مبتلا بتائے جا رہے ہیں اوروہ لندن میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حتمی رپورٹ آنی باقی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کے علاوہ کوچ مکی آرتھر اور سرفراز خان نے بھی عامر پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے انہیں ٹیم میں شامل کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔