ETV Bharat / sports

معین علی ہندوستان کے خلاف آخری دو ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے - آل راؤنڈر معین علی

معین کے لئے گزشتہ کچھ مہینے کافی مشکل رہے ہیں۔ سری لنکا پہنچنے پر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے انہیں کافی وقت تک کرکٹ سے دور رہنا پڑا۔

Moeen ali
معین علی
author img

By

Published : Feb 16, 2021, 10:22 PM IST

ہندوستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں آٹھ وکٹیں لینے اور دوسری اننگز میں زبردست 43 رن بنانے والے انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی آخری دو ٹسٹ میچوں میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ انگلینڈ کے کپتان جوروٹ نے منگل کے روز میچ کے بعد یہ تصدیق کی۔

انہوں نے کہا، 'معین اپنے کنبے کے ساتھ گھر واپس جارہے ہیں۔ ٹیم میں معین علی ہی گھر جا رہے ہیں۔ یہ ان کا فیصلہ ہے۔ یقینی طور سے ہم جب تک ہو سکے زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو دستیاب رکھنا چاہتے ہیں۔ لیکن ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔ معین اپنے کنبے کے ساتھ گھر پر رہنا چاہتے ہیں اور ہم اس صورتحال کو اچھے سے سمجھتے ہیں۔

معین کے لئے گزشتہ کچھ مہینے کافی مشکل رہے ہیں۔ سری لنکا پہنچنے پر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے انہیں کافی وقت تک کرکٹ سے دور رہنا پڑا۔ یہاں تک کہ وہ ہندوستان کے ساتھ موجودہ ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹسٹ سے بھی باہر رہے۔

معین کے جانے کے بعد جانی بیرسٹو اور مارک ووڈ ٹیسٹ سیریز کے لئے انگلینڈ کی 17 رکنی ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی طرف سے دونوں کھلاڑیوں کا نام پہلے ہی تیسرے ٹسٹ کے لئے منتخب تھا جو 24 فروری سے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی انگلینڈ پر رنوں کے لحاظ سے سب سے بڑی جیت

تیسرے ٹسٹ کے لئے انگلینڈ کی 17 رکنی ٹیم میں جوروٹ، جیمس اینڈرسن، جوفرا آرچر ، جانی بیرسٹو، ڈومنک بیس، اسٹورٹ براڈ، روری برنس، جیک کرالے، بین فوکس، ڈین لارنس، جیک لچ، اولی پوپ، ڈوم سبلے ، بین اسٹوکس، اولی اسٹون، کرس ووکس اور مارک وڈ شامل ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.