ETV Bharat / sports

پاکستان کے دورہ انگلینڈ کا یادگار لمحہ

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے ان کے انگلینڈ دورے کو قابل مبارکباد کہا۔

pakistan vs england
pakistan vs england
author img

By

Published : Aug 27, 2020, 10:05 PM IST

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا بہترین لمحہ وہ تھا جب پاکستانی کھلاڑیوں نے ڈبل سنچری بنانے والے انگلش بلے باز زیک کرولی کی حوصلہ افزائی کی جبکہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ ٹور کرکے شاندار مثال قائم کردی۔

پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کے دوران شین وارن، مائیکل ہولڈنگ، مائیکل ایتھرٹن اور ایشا گوہا نے بھی انگلینڈ اور پاکستان سیریز کے یادگار لمحات پر تبصرہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ سیریز کا اختتام بہت اچھے ماحول میں ہوا اور انہیں پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ میں کھیلتے دیکھ کر بہت اچھا لگا۔

مائیکل ہولڈنگ نے کہا کہ 'نوجوان پاکستانی فاسٹ بالرز شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کی عمر یکجا کرنے پر بھی جیمس اینڈرسن سے کم ہے لیکن پورا یقین ہے کہ وہ مستقبل میں پاکستانی ٹیم کیلئے ایک اثاثہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.