ETV Bharat / sports

میٹ ہنری نیوزی لینڈ ٹیم میں شامل

نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف جمعہ سے شروع ہو ر ہے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لئے تیز گیند باز میٹ ہنری کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بدھ کو ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دی۔

میٹ ہنری نیوزی لینڈ ٹیم میں شامل
میٹ ہنری نیوزی لینڈ ٹیم میں شامل
author img

By

Published : Feb 19, 2020, 3:13 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:29 PM IST

ٹویٹ کے مطابق ہنری بدھ کی شام کو ویلنگٹن پہنچیں گے اور جمعہ 21 فروری سے شروع ہو رہے پہلے ٹسٹ کے لئے میزبان ٹیم سے جڑیں گے۔ ہنری کو تیز گیند باز نیل ویگنر کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ویگنر جلد ہی باپ بننے والے ہیں۔ لہذا پہلے ٹسٹ میچ کے لئے آخری الیون میں شامل نہیں کئے گئے ہیں۔ ویگنر اہلیہ کے ساتھ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا انتظار کر رہے ہیں اور بچے کی پیدائش تک وہ تورنگا میں ہی رہیں گے۔

ویگنر کے متبادل کے طور پر کیوی ٹیم میں شامل کئے گئے ہنری، ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساؤتھی اور کائل جیمیسن کے ساتھ مل کر میزبان ٹیم کی بولنگ کو مزید مضبوط کریں گے۔

ہنری اب تک 12 ٹسٹ کھیل چکے ہیں، جس میں انہوں نے 30 وكٹ حاصل کئے ہیں۔ عالمی کپ 2019 کے سیمی فائنل میں ہندوستان کے خلاف جیت میں ہنری نے تین وکٹ لے کر اہم کردار ادا کیا تھا۔

قابل غور ہے کہ نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز میں ہندوستان کے خلاف 3-0 سے كلين سوئپ کیا تھا، جبکہ ٹی -20 سیریز میں اس کو5-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پہلے ٹسٹ کے لئے ممکنہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اس طرح ہے:

کین ولیمسن (کپتان)، ٹام بلنڈل، ٹرینٹ بولٹ، کولن ڈی گرینڈهوم، کائل جیمیسن، ہنری نکولس ، روس ٹیلر، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، ڈیرل مشیل، اعجاز پٹیل، ٹم ساؤتھی، نیل ویگنر، بی جے واٹلنگ اور میٹ ہنری۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.