راجستھان کی جانب سے کپتان اجنکیہ رہانے اور جوس بٹلر نے اننگ کا آغاز کیا۔دونوں نے پہلے وکٹ کے لیے 78 رنوں کی شراکت داری کی۔رہانے جلدی آؤٹ ہو گئے۔انہوں نے 27 رنوں کی پاری کھیلی۔
جوس بٹلر نے محض 43 گیندوں میں شاندار 69 رن بنائے لیکن وہ ٹیم کو جیت دلانے میں ناکام رہے۔سنجو سیمسن نے 30 اور سٹیو اسمتھ نے 20 رنوں کی پاری کھیلی۔
کرس گیل کی طوفانی پاری کی بدولت کنگزالیون پنجاب نے راجستھان رائلز کے سامنے جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دیا تھا۔ کنگز الیون پنجاب کی طرف سے کرس گیل نے طوفانی پاری کھیلی۔انہوں نے محض 47 گیندوں میں 79 رن بنائے۔اپنی اننگ میں گیل نے آٹھ چوکے اور چار چھکے لگائے۔
کرس گیل کے علاوہ سرفراز خان نے بھی 46 رنوں کی بہترین پاری کھیلی۔سرفراز نے چھہ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔انہوں نے محض 29 گیندوں کا سامنا کیا۔ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ کوئی دیگر بلے باز قابل ذکر اسکور نہیں کر سکا۔
راجسھتان رائلز کی جانب سے بین اسٹوکس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ان کے علاوہ دھول کلکرنی اور کے گوتھم کو ایک ایک کامیابی ملی۔
کنگز الیون پنجاب کی جانب سے سیم کیورن، مجیب الرحمان اور انکت راجپوت نے دو۔دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کپتان آر اشون کو ایک کامیابی ملی جبکہ سمیع کو کوئی وکٹ نہیں ملا۔