آسٹریلیائی ٹیم نے مارش کی 73 اور میکسویل کی 77 رنز کی نصف سنچری اننگز اور دونوں بلے بازوں کے مابین 126 رنز کی شراکت کی بدولت انگلینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے مقابلہ جیتا۔
فنچ نے کہا ، "ون ڈے سیریز کی یہ اچھی شروعات ہے ۔ انگلینڈ کے گیندبازوں نے نئی گیند سے اچھی گیندبازی کی۔ میچ میں دونوں ٹیموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ لیکن مارش اور میکسویل نے عمدہ کھیل پیش کیا اور دونوں نے شاندار شراکت کی۔ میرے خیال سے اس پچ پر اگر ہم اچھی گیندبازی کریں گے تو ہمارے پاس موقع رہے گا۔