ETV Bharat / sports

پاکستان اور جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ دلچسپ موڑ پر - ایڈن مارکرم

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ دلچسپ موڑ پر پہنچ چکا ہے اور آخری دن کا کھیل فیصلہ کن ہوسکتا ہے۔ جہاں جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 298 رنز بنانے ہیں اور 9 وکٹیں اس کے ہاتھ میں ہے۔

Pakistan and South Africa Test match
Pakistan and South Africa Test match
author img

By

Published : Feb 7, 2021, 9:36 PM IST

پاکستان نے چوتھے دن اپنی دوسری اننگز میں 298 رن بنائے اور جنوبی افریقہ کے سامنے جیت کے لیے 370 رن کا مشکل ہدف رکھا جبکہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے دن کا کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کھو کر 127 رنز بنا لیے ہیں۔

جنوبی افریقہ کو میچ کے پانچویں اور آخری دن 243 رن بنانے ہیں جبکہ پاکستان کو 9 وکٹ کی ضرورت ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

چوتھے روز پاکستان نے صبح 6 وکٹ 129 رن سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔ محمد رضوان نے 28 اور حسن علی نے صفر رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔

رضوان نے نچلے آرڈر کے بلے بازوں کے تعاون سے ٹیم کا اسکور دوسری اننگز میں 298 رن تک پہنچایا۔ رضوان 204 گیندوں میں 15 چوکوں کی مدد سے 115 رن بناکر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

حسن علی نے 5 رنز، یاسر شاہ نے 23 رنز اور دسویں نمبر کے بلے باز نعمان علی نے 78 گیندوں میں 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 45 رن بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے لیفٹ آرم اسپنر جارج لِنڈے نے 26 اوورز میں 64 رن پر 5 وکٹ اور کیشو مہاراج نے 38 اوور میں 118 رن دیکر تین وکٹیں حاصل کئے۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ایڈن مارکرم 131 گیندوں میں 9 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 59 رنز اور رسی وان ڈیر ڈسین 94 گیندوں میں 8 چوکوں کی مدد سے 48 رن بناکر کریز پر موجود ہیں۔ ان دونوں بلے بازوں کے مابین دوسرے وکٹ کے لیے ناٹ آؤٹ 94 رنز کی پارٹنرشپ ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.