تیسرا یک روزہ میچ ماؤنٹ ماونگانوئی کے بے اوول گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے۔ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس میچ میں سب سے بڑی تبدیلی یہ ہے کہ کین ولیمسن نیوزی لینڈ کی ٹیم میں واپس آگئے ہیں اور وہ ٹیم کی کپتانی بھی کر رہیں ہیں۔
بھارت کے جانب سے سب سے زیادہ لوکیس راہل نے 112 رنز بنائے جبکہ شریئس ایئر نے 62 رنز، منیش پانڈے نے 42 رنز، پریتھوی شا نے 40 رنز بنائے۔ کپتان کوہلی نے صرف 9 رنز بنائے۔ رویندر جڈیجا 8 اور نودیپ سینی 8 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کے جانب سے سب سے زیادہ ہیمش بینیٹ نے 4 وکٹ حاصل کیے۔ جبکہ کائل جیمیسن اور جیمس نیشم کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوا۔
واضھ رہے سیریز ہارنے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم اب اس میچ کو جیت کر سیریز میں کلین سوئپ سے خود کو بچانا چاہے گی۔ پانچ میچوں کی ٹی۔20 سیریز میں 5-0 کی کلین سوئپ کے بعد بھارتی ٹیم یک روزہ سیریز کے پہلے دو میچ ہار چکی ہے جس سے وہ سیریز بھی ہار گئی ہے۔