آئی پی ایل کے دوران کیدار جادھو کو کندھے میں چوٹ لگی تھی اور وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔
ڈاکٹر کی نگرانی میں جادھو چوٹ سے ابھر رہے ہیں اور ان کی فٹنیس رپورٹ میں بھی انہیں تندرست قرار دیا گیا ہے جس کے بعد جادھو کا عالمی کپ میں کھیلنا طئے مانا جا رہا ہے۔
حالاںکہ ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہو سکی ہے کہ کیدار جادھو پریکٹس میچ میں شرکت کریں گے یا نہیں لیکن وہ ٹیم کے ساتھ ہی لندن روانہ ہوں گے۔
بھارت کا 25 مئی کو نیوزی لینڈ سے اور 28 مئی کو بنگلہ دیش سے پریکٹس میچ ہوگا۔