ETV Bharat / sports

ٹیسٹ درجہ بندی میں کین ولیمسن سرفہرست مقام پر - icc test rankings

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بہترین بلے بازی کا ثمرہ ملا اور وہ آئی سی سی ٹیسٹ درجہ بندی میں سرفہرست مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

kane williamson
kane williamson
author img

By

Published : Dec 31, 2020, 4:38 PM IST

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ترین درجہ بندی میں کین ولیمسن نے آسٹریلیا کے سابق کپتان اور بہترین بلے باز اسٹیو اسمتھ کو پچھاڑ کر ٹیسٹ بلے بازوں کی فہرست میں پہلا مقام حاصل کر لیا ہے۔

اس کے علاوہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے اپنی دوسری پوزیشن برقرار رکھی ہے جبکہ بھارتی ٹیم کے قائم مقام کپتان کو پانچ مقام کا فائدہ ہوا اور وہ سرفہرست دس بلے بازوں میں شامل ہوگئے ہیں، اجنکیا رہانے نے آسٹریلیا کے خلاف دسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار سنچری بنائی تھی۔

آئی سی سی ٹیسٹ درجہ بندی کے تین سرفہرست بلے باز

اجنکیا رہانے نے آسٹریلیا کے خلاف میلبورن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 112 اور 27 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیا تھا جس سے بھارتی ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے جیتنے میں مدد ملی۔ رہانے گذشتہ برس اکتوبر میں رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے تھے۔

اس کے علاوہ بھارت کے آف اسپنر آر اشون دو مقامات بہتری کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ تیز گیند باز جسپریت بمراہ 9 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

دوسرے ٹیسٹ میں 57 رنز بنانے کے علاوہ تین وکٹیں لینے والے آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ آل راؤنڈرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ وہ جیسن ہولڈر سے سات پوائنٹس پیچھے ہے جبکہ وہ بلے بازی میں 36 ویں اور گیند بازی میں 14 ویں نمبر پر ہیں۔

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ(ایم سی جی) میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے شبھمن گِل 76 ویں اور محمد سراج 77 ویں نمبر پر ہیں تاہم چیتیشور پجارا کو دو مقام کا نقصان ہوا اور وہ 10 ویں پوزیشن پر آگئے۔

اس کے ساتھ ہی آسٹریلیائی تیز گیند باز مچل اسٹارک پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اسی دوران بلے باز میتھیو ویڈ ٹاپ 50 میں شامل ہوئے۔

واضح رہے کہ ولیمسن کے پہلے مقام پر آنے کی وجہ سے اسٹیو اسمتھ تیسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ اس سے قبل ولیمسن 2015 میں کچھ وقت کے لیے پہلے نمبر پر آئے تھے۔ انہوں نے حال ہی میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنائی تھی، ولیمسن وراٹ کوہلی سے 11 پوائنٹس آگے ہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی ٹیم کی درجہ بندی میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو پچھاڑ کر اوپر پہنچنے کے قریب ہے تاہم اعشاریہ کے بعد کے پوائنٹس کی بنیاد پر آسٹریلیا آگے ہے۔ اگر نیوزی لینڈ آئندہ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف ڈرا بھی کھیلتا ہے تو وہ چوٹی تک پہنچ جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.