ETV Bharat / sports

اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹ لینے والے پہلے تیز گیندباز - اینڈرسن اپنے 156ویں میچ میں

انگلینڈ کے تیز گیندباز جیمس اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹ لیکر دنیا میں یہ حصولیابی حاصل کرنے والے چوتھے گیندباز بن گئے ہیں۔

جیمس اینڈرسن کے نام 600 ٹیسٹ وکٹ
جیمس اینڈرسن کے نام 600 ٹیسٹ وکٹ
author img

By

Published : Aug 26, 2020, 8:23 AM IST

اینڈرسن نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن منگل کو بارش کے بعد کھیل شروع ہونے پر اپنا 600 واں وکٹ لینے میں زیادہ وقت نہیں لگایا۔ اینڈرسن نے پاکستان کے کپتان اظہر علی کو سلپ میں اپنے کپتان جو روٹ کے ہاتھوں کیچ کراکر 600 واں شکار کیا۔

38سالہ اینڈرسن اپنے 156ویں میچ میں اس کامیابی پر پہنچے ہیں۔ اینڈرسن نے اس میچ کی پہلی اننگز میں پانچ وکٹ لئے تھے اور دوسری اننگز میں دوسرا وکٹ لینے کے ساتھ ہی انہوں نے 600 وکٹ کی چوٹی فتح کرلی۔ اینڈرسن یہ کامیابی حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے تیز گیندباز اور اوورآل چوتھے گیند باز بنے ہیں۔

اینڈرسن سے پہلے یہ کامیابی ہندستان کے انل کمبلے (619)، آسٹریلیا کے شین وارن (708) اور سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن (800) کو حاصل تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.