ETV Bharat / sports

جے پورکو چار ٹیموں کے خواتین ٹی 20 چیلنج کی میزبانی ملی - بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ

جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم خواتین ٹی 20 چیلنج کے تیسرے سیزن کی میزبانی کرے گا ۔

جے پورکو چار ٹیموں کے خواتین ٹی 20 چیلنج کی میزبانی  ملی

author img

By

Published : Feb 29, 2020, 9:11 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 12:08 AM IST

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ ( بی سی سی آئی) نے ہفتے کو اعلان کیا کہ اس بار خواتین ٹورنامنٹ میں ایک ٹیم کا اضافہ ہوگا۔

جے پورکو چار ٹیموں کے خواتین ٹی 20 چیلنج کی میزبانی  ملی
جے پورکو چار ٹیموں کے خواتین ٹی 20 چیلنج کی میزبانی ملی

مقابلے میں تین کی بجائے چار ٹیمیں حصہ لیں گی۔بی سی سی آئی نے ایک بیان میں کہا کہ خواتین کے کھیل کو فروغ دینے کے اپنے عزم کے ایک حصے کے طور پر بی سی سی آئی 2020 خاتون ٹی 20 چیلنج کا اعلان کرنے پر خوش ہے۔

اس نے مزید کہا کہ اس ایڈیشن میں چوتھی ٹیم ٹورنامنٹ میں شامل نظر آئے گی۔2020 سیزن میں کل سات میچ ہوں گے جو آئی پی ایل پلے آف ویک کے دوران کھیلے جائیں گے۔

2018 میں ہرمنپریت کور کی زیرقیادت سپرنوواس اور سمرتی مندھانا کی زیرقیادت ٹریل بلیزرس کے مابین واحد میچ کے طور پر شروع ہوا ، مقابلہ 2019 میں بڑھا اور تجربہ کار متالی راج کی سربراہی میں ایک تیسری ٹیم میدان میں اتری۔

دونوں موقعوں پر سپرنوواس چمپئن رہی ہے اورر آخری گیند پر ہی دونوں مقابلوں کا نتیجہ نکلا ہے ۔آئی پی ایل کے 13 ویں ایڈیشن کا آغاز 29 مارچ سے دفاعی چمپئن ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 12:08 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.