انگلینڈ کے خلاف سردار پٹیل اسٹیڈیم میں بدھ کے روز ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں کھیلنے کے ساتھ ہی ایشانت شرما یہ ریکارڈ حاصل کرلیں گے۔
ایشانت نے سیریز کے دوسرے میچ میں 300 وکٹیں مکمل کیں اور یہ کارنامہ انجام دینے والے وہ چھٹے ہندوستانی گیند باز بنے تھے۔
دہلی سے تعلق رکھنے والے ایشانت نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے خلاف راہل دراوڑ کی کپتانی میں 2007 میں کیا تھا۔
اگر ایشانت 24 فروری سے احمد آباد کے موٹیرا کرکٹ اسٹیڈیم میں تیسرے ٹیسٹ میں کھیلتے ہیں تو یہ ان کا 100 واں ٹیسٹ میچ ہوگا اور وہ لیجنڈ کپل دیو کے بعد یہ ریکارڈ حاصل کرنے والے دوسرے تیز گیندباز بن جائیں گے۔
32 سالہ ایشانت نے انگلینڈ کے خلاف موجودہ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 'وکٹوں' کی ٹرپل سنچری مکمل کی۔ ایشانت نے 99 ٹیسٹ میں 302 وکٹیں حاصل کیں۔ اس دوران اننگز میں ان کی بہترین گیندبازی 74 رنز کے عوض 7 وکٹیں ہیں۔ انہوں نے 11 اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
بھارت کی جانب سے سچن تیندولکر (200) ، راہل دراوڑ (163) ، وی وی ایس لکشمن (134) ، انل کمبلے (132) ، کپل دیو (131) ، سنیل گواسکر (125) ، دلیپ وینگسرکر (116) ، سوربھ گانگولی (113) ، وریندر سہواگ (103) اور ہربھجن سنگھ (103) شامل ہیں۔