ETV Bharat / sports

عالمی کرکٹ کپ: کیا ٹیم انڈیا کے ہار کی یہی وجہ ہے؟

author img

By

Published : Jul 13, 2019, 2:23 PM IST

ورلڈکپ سیمی فائنل میں شکست پر ٹیم انڈیا کے پوشیدہ راز کا بھی انکشاف ہونے لگا ہے۔

عالمی کرکٹ کپ: کیا ٹیم انڈیا کے ہار کی یہی وجہ ہے؟

عالمی کپ کرکٹ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے غیر متوقع شکست کے بعد ٹیم انڈیا میں گروپ بندی کی رپورٹس سامنے آنے لگی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک کھلاڑی نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ٹیم میں گروپ بندی ہو گئی ہے۔ ایک گروپ کپتان وراٹ کوہلی تو دوسرا نائب کپتان روہت شرما کی حمایت میں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہیڈ کوچ روی شاستری اور وراٹ کوہلی فیصلہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کو اعتماد میں لینا بھی ضروری نہیں سمجھتے۔ امباتی رائیڈو پر وجے شنکر کو ترجیح دینے کا فیصلہ بھی یکطرفہ تھا۔

وراٹ کوہلی کو کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے سربراہ ونود رائے کی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔ کپتان کی وجہ سے لوکیش راہل ناقص کارکردگی کے باوجود ٹیم میں اپنی جگہ پکی سمجھتے ہیں۔

اگر وہ اوپنر نہیں تو کسی نہ کسی پوزیشن پر ضرور کھیلتے رہیں گے۔ یوجوندرچہل کو پلیئنگ الیون میں شامل رکھنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ وہ آئی پی اپل میں وراٹ کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے کھیلتے ہیں۔

مذکورہ کھلاڑی نے بتایا کہ ایک وقت میں ٹیم مینجمنٹ خود اس بات کا انتظار کررہی تھی کہ امباتی رائیڈو ناکام ہوں اور ان کا نکال باہر کیا جائے۔ آخر کار ان کو عالمی کپ اسکواڈ سے باہر کردیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وراٹ کوہلی کی ذاتی کارکردگی اچھی ہے لیکن نہ جانے ہیڈکوچ روی شاستری اور بولنگ کوچ بھرت ارون کب جان چھوڑیں گے۔

یاد رہے کہ ماضی میں وراٹ کوہلی کے کوچ انل کمبلے سے بھی اختلافات ہوئے تھے لیکن وہ خود ان کی تردید کرتے رہے ہیں.

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.