ETV Bharat / sports

کیا کرکٹ میں ایم ایس دھونی کی واپسی مشکل ہے؟

چنئی سپر کنگز کے سابق آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو ہیڈن کا خیال ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ سرگرمیاں ٹھپ ہونے سے ہندستان کے وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی مشکل ہو گئی ہے۔

کرکٹ میں دھونی کی واپسی مشکل
کرکٹ میں دھونی کی واپسی مشکل
author img

By

Published : May 21, 2020, 7:52 PM IST

ہندستان کے سابق کپتان دھونی گزشتہ سال انگلینڈ میں ہوئے آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹیم کے ہارنے کے بعد سے اب تک میدان پر نہیں اترے ہیں۔

ان کی اس سال آئی پی ایل سے کرکٹ میں واپسی کی امید تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ہیڈن نے کہا کہ بین الاقوامی ٹی -20 ٹورنامنٹ کب اور کہاں ہوں گے اس کی کوئی جانکاری نہیں ہے۔یہ صلاحیت کی بات نہیں ہے بلکہ لاجسٹک کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دھونی ریٹائرمنٹ لینا چاہتے ہیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کہ وہ آئی پی ایل یا بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کے بعد ریٹائرمنٹ لیں۔کوئی بھی کھیل کے تئیں ان کی شراکت کو کم نہیں کر سکتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.