ETV Bharat / sports

عرفان پٹھان بھارت کے سب سے شاندار آل راؤنڈر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے شاندار آل راؤنڈر عرفان پٹھان کے متعلق شائقین کا خیال ہے کہ انہیں ملک کی نمائندگی کے مزید مواقع ملنے چاہئے تھے۔

irfan pathan india's most brilliant all-rounder
عرفان پٹھان بھارت کے سب سے شاندار آل راؤنڈر
author img

By

Published : May 21, 2020, 5:15 PM IST

اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹیم انڈیا کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان بھارت کے سب سے زیادہ شاندار آل راؤنڈر ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے شاندار سوئنگ کی بدولت کئی عظیم کرکٹرز کو آؤٹ کیا ہے۔ پاکستان کے خلاف ہیٹ ٹرک کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے جب مسلسل تین وکٹ گراکر انہوں سب کو حیران کر دیا تھا۔

عرفان پٹھان نے اپنا آخری انٹرنیشنل کرکٹ میچ اکتوبر سنہ 2012 میں کھیلا تھا۔ انہوں نے اس برس جنوری میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا ہے۔ تاہم، متعدد شائقین کا خیال ہے کہ عرفان کو زیادہ میچ کھیلنا چاہیے تھا۔ ایسے ہی ایک پرستار نے ٹوئٹر پر کھیل کے تینوں فارمیٹس میں عرفان پٹھان کے آخری میچوں کے بلے بازی کے اعداد و شمار پوسٹ کیے۔ انہوں نے عرفان کے بھارتی ٹیم سے باہر ہونے کو 'بدقسمتی' قرار دیا۔

انہوں نے ٹوئٹ میں بتایا کہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی-20 کے آخری انٹرنیشنل میچ میں عرفان پٹھان نے کتنا شاندار پرفارم کیا تھا۔ چند گھنٹے بعد عرفان پٹھان نے ریپلائی دیا۔ انہوں نے لکھا کہ 'اگر آپ جنوبی افریقہ کے خلاف ڈیل اسٹین اور مركل جیسے خطرناک گیند بازوں کے خلاف آل راؤنڈر کے طور پر ناٹ آؤٹ 63 رن بنائیں اور وہ آخری میچ ثابت ہو۔'

نیچے ایک یوزر نے ایک تبصرہ کیا اور عرفان پٹھان کا موڈ خراب کر دیا۔ اس نے لکھا کہ 'لیکن آپ کو ٹیسٹ میچ میں وکٹ نہیں ملے تھے۔ مجھے لگتا ہے کہ خراب بولنگ کی وجہ سے آپ کو ڈراپ کیا گیا نہ کہ بلے بازی کی وجہ سے۔' جس پر عرفان پٹھان نے منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے لکھا کہ 'کیا میں اکیلا تھا جسے اس میچ میں وکٹ نہیں ملے۔ جہاں تک آپ نہیں جانتے کہ اس ٹیسٹ میچ سے پہلے میچ میں مجھے مین آف دی میچ ایوارڈ ملا تھا۔ شاید آپ اس وقت پیدا نہیں ہوئے ہوں گے۔'

عرفان نے 29 ٹیسٹ، 120 ون ڈے اور 24 ٹی-20 انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں۔ جس میں انہوں نے بالترتیب 100، 173 اور 28 وکٹ حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے ریڈ بال کرکٹ میں 1105 رنز، ون ڈے میں 1544 اور سب سے چھوٹی شکل میں 172 رنز بنائے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.