آئرلینڈ کو دو اپریل سے شروع ہونے والے اس دورے میں تین ٹی -20 اور تین ون ڈے میچ کھیلنے تھے لیکن یہ دورہ اب ملتوی کر دیا گیا ہے اور حالات دیکھنے کے بعد نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ زمبابوے اور آئرلینڈ کے کرکٹ بورڈز نے باہمی بات چیت سے یہ فیصلہ لیا ہے۔
اس سے پہلے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی کر دی گئی تھی اور اس سیریز کا پہلا ون ڈے کھیلا گیا تھا۔ ہندستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے ، پاکستان کے بعد باقی دو میچ ملتوی کر دیے گئے۔انگلینڈ نے سری لنکا کا اپنا ٹیسٹ دورہ ملتوی کر دیا ہے جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ایک ون ڈے اور ایک ٹیسٹ کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل بنگال حکومت نے ریاست بھر میں کھیل تقریبات کے انعقاد پر روک لگادی تھی کہ 31مارچ تک کوئی بھی کھیل منعقد نہیں ہوگا۔18مارچ کو کلکتہ کے ایڈن گارڈن میں ہونے والا جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان میچ بھی رد کردیا گیا ہے ۔
دنیا کے 135سے زیادہ ممالک میں پھیل چکے کورونا وا ئرس کی وجہ سے اب تک بڑے چھوٹے ٹورنامنٹ منسوخ یا پھر ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) کے کلب تاج جیج کے ایک کھلاڑی کے پوری دنیا میں پھیل چکے جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد این بی اے نے اس برس ہونے والے سیشن کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی کھیل پر بھی کوروناوائرس کا گہرااثرپڑرہا ہے۔متعدد بین الاقوامی اور قومی کھیل مقابلوں کو ملتوی کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ون ڈے سریز ، رنجی ٹرافی فائنل،آئی لیگ اور آئی ایس ایل کو بند اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔