کولکاتہ کھیلے جانے والے آئی پی ایل کے 35 ویں مقابلے میں رائل چیلینجرز بنگلورو نے کولکاتہ نائٹ رائڈرس کو 10 رنوں سے شکست دے دی۔ ہائی اسکورنگ میچ میں آخر کار بنگلورو نے بازی ماری۔ اس مقابلے میں بنگلورو کے کپتان وراٹ کوہلی نے شاندار سینچری اسکور کی۔ ان کی سینچری کی بدولت کولکاتہ کو 214 رنوں کا ہدف ملا۔
اس ہدف کے تعاقب میں کولکاتہ نے بھی بہترین بلے بازی کی لیکن ہدف عبور کرنے میں ناکام رہی۔ آندرے رسل اور نتیش رانا نے جارحانہ بلے بازی کی۔ لیکن ٹیم کو جیت دلانے میں ناکام رہے۔ کولکاتہ پانچ وکٹ کے نقصان پر 203 رن بنا سکی۔