اس میچ میں راجستھان رائلز کی جانب سے نوجوان آل راؤنڈر ریان پراگ نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی تھی اور آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے کم عمر میں نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
ریان نے محض 17 برس اور 175 دن کی عمر میں آئی پی ایل میں نصف سنچری بناکر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے اس سے قبل یہ ریکارڈ راجستھان کے ہی وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن کے نام تھا جنہوں نے 18 برس اور 169 دن کی عمر میں نصف سنچری بنائی تھی۔
اپنا پہلا آئی پی ایل کھیل رہے ریان پراگ نے اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو متاثر کیا ہے اور کئی میچوں میں ٹیم کو بحران سے نکالا ہے۔
حالاںکہ ریان کی یہ نصف سنچری ان کی ٹیم کو شکست سے نہیں بچا سکی لیکن انہوں نے اپنی جانب سے پوری کوشش کی اور ٹیم کو با عزت اسکور تک پہنچایا تھا۔
گزشتہ روز کھیلے گئے آئی پی ایل کے 53 ویں مقابلے میں دہلی کیپیٹلز اور راجستھان رائلز کے مابین مقابلہ ہوا تھا جس میں دہلی نے 5 وکٹوں سے جیت درج کی تھی۔