ETV Bharat / sports

آئی پی ایل: واٹسن کا وار، حیدرآباد کی ہار - سنرائیزرس حیدرآباد

انڈین پریمیئر لیگ میں چینئی سپر کنگز نے شین واٹسن کی شاندار نصف سنچری کی بدولت سنرائیزرس حیدرآباد کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنالی ہے، منیش پانڈے کی نصف سنچری رائیگاں۔

چینئی سپر کنگز نے شین واٹسن کی شاندار نصف سنچری کی بدولت سنرائیزرس حیدرآباد کو 6 وکٹوں سے شکست دی
author img

By

Published : Apr 24, 2019, 8:48 AM IST

چینئی سپر کنگز نے حیدرآباد کے 175 رنز کے ہدف کو آخری اوور میں چار وکٹ کھو کر حاصل کر لیا، اور پلے آف میں اپنی جگہ پکی کر لی۔

ٹاس جیت کر چینئی سپر کنگز نے حیدرآباد کو پہلے بازی کا موقع دیا۔

پہلے بلے بازی کرنے اتری سنرائیزرس حیدآباد نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے، حالاںکہ حیدرآباد کی شروعات اچھی نہیں رہی اور گزشتہ میچوں میں بہترین بلے بازی کرنے والے جانی بیریسٹو صفر پر آؤٹ ہوگئے، انہیں ہربھجن سنگھ نے پویلین کی راہ دکھائی۔

اس کے بعد جارح بلے باز ڈیوڈ وارنر اور منیش پانڈے نے مل کر 72 گیندوں میں 115 رنوں کی شراکت داری کی، اسی دوران دونوں بلے بازوں نے نصف سنچری پوری کی۔

ڈیوڈ وارنر 45 گیندوں میں 57 رنز بنا کر ہربھجن سنگھ کی گیند پر اسٹمپنگ کا شکار ہوئے، لیکن منیش پانڈے نے دوسری جانب محاذ سنبھالے رکھا اور گیند کو مسلسل باؤنڈری لائن پر پہنچاتے رہے۔

انہوں نے 49 گیندوں میں 7 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 83 رنز بنائے جبکہ وجے شنکر نے ان کا بخوبی ساتھ نبھایا اور 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 26 رنز بنائے۔

چینئی کی جانب سے ہربھجن سنگھ نے دو جبکہ دیپک چہر نے ایک وکٹ حاصل کیا۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری چینئی کی بھی شروعات ٹھیک نہیں رہی اور فاف ڈو پلیسس محض ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد سریش رائنا اور شین واٹسن نے 77 رنوں کی پارٹنرشپ کی۔ رائنا 24 گیندوں میں 38 رن بناکر آؤٹ ہوئے، لیکن شین واٹسن نے حیدرآباد کے گیندبازوں کی دھنائی جاری رکھتے ہوئے تابڑ توڑ حملہ جاری رکھا، اگرچہ وہ سنچری بنانے سے محروم رہ گئے لیکن ٹیم کو جیت کی دہلیز پر لا کھڑا کیا تھا۔

واٹسن نے 53 گیندوں میں 9 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 96 رنز بنائے اور بھونیشور کمار کی گیند پر وکٹ کپیر کو کیچ تھما بیٹھے لیکن تب تک میچ چینئی کے حق میں آچکا تھا۔

واٹسن کے آؤٹ ہونے کے بعد کیدار جادھو نے ٹیم کو جیت کی دہلیز پر پہنچایا۔

اس جیت کے ساتھ ہی چینئی سپر کنگز پوائنٹس ٹیبل میں ایک بار پھر سر فہرست مقام پر پہنچنے کے ساتھ ہی پلے آف میں داخلہ حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے، جبکہ شکست کے بعد حیدرآباد کی پلے آف میں جگہ بنانے کی امیدوں کو دھچکا لگا ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.