ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2021: آر سی بی کو 160 رنز کا ہدف

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 14 ویں ایڈیشن کے پہلے میچ میں ممبئی انڈیئنز نے 159رنز بنا کر رائل چیلینجرز بنگلور کو 160 رنز کا ہدف دیا ہے، آرسی بی کی جانب سے ہپرشل پٹیل نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

IPL 2021: 160 runs target for RCB
آئی پی ایل 2021: آر سی بی کو 160 رنز کا ہدف
author img

By

Published : Apr 9, 2021, 9:38 PM IST

Updated : Apr 9, 2021, 10:49 PM IST

آئی پی ایل2021 کے پہلے میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد ممبئی انڈینز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 20 اورز میں 160 رنز کا ہدف دیا ہے، کپتان روہت شرما کے جلدی آوٹ ہونے کے باوجود ممبئی انڈینز کی جانب سے سوریا کمار یادو اور کرس لن دوسر وکٹ کے لیے اچھی شراکت کی۔

سوریا کمار یادو نے 31 اور لن نے 49 رنز پر بنائے، اور ایشان کشن نے 28 رنز ہی بنا سکے جبکہ ہاردک، پولارڈ اور کرونال کچھ خاص نہیں کرسکے۔ بنگلور کی جانب سے ہرشل پٹیل نے 4 میں 5 وکٹیں حاصل کیں اور پٹیل کے علاوہ سندر اور جیمیسن نے 1-1 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں، بینگلورو کے کپتان وراٹ کوہلی نے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ممبئی کے کپتان روہت شرما محض 15 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 19 رن بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔ کرس لن نے 35 گیندوں پر 49 رنوں میں چار چوکے اور تین چھکے لگائے۔ لن اور سوریہ کمار یادو نے دوسرے وکٹ کے لئے 70 رنوں کا اضافہ کیا۔ سوریہ کمار نے 23 گیندوں پر 31 رن میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

نوجوان وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن نے 19 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 28 رن بنائے جبکہ ہاردک پانڈیا نے 10 گیندوں پر 13 رنوں میں دو چوکے لگائے۔ کیرون پولارڈ سات اور کرونال پانڈیا سات رن بناکر میڈیم فاسٹ تیز گیند باز ہرشل پانڈیا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ پٹیل نے ان دو وکٹوں کے بعد تیسری گیند پر کوئی رن نہیں دیا اور چوتھی گیند پر مارکو جینسن کو بولڈ کردیا۔ پٹیل کے اوور کی آخری گیند پر راہل چاہر کھاتہ کھولے بغیر رن آؤٹ ہوگئے جبکہ جسپریت بمراہ ایک رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔

ٹی 20 کرکٹ میں اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 29 میچ ہوچکے ہیں، جس میں ممبئی انڈینز 19 اور آر سی بی 10 میچ جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ آئی پی ایل کے بارے میں بات کریں تو آر سی بی اور ممبئی کے مابین 27 میچ کھیلے گئے ہیں، جس میں ممبئی نے 17 اور آر سی بی نے 10 مواقع پر کامیابی حاصل کی ہے۔

Last Updated : Apr 9, 2021, 10:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.