ETV Bharat / sports

سمیع کی دبئی پہنچنے پر آئی پی ایل کی تیاری شروع - آئی پی ایل 2020 متحدہ عرب امارات

ہندستانی کرکٹ ٹیم کے سرکردہ تیز گیند باز محمد سمیع نے دبئی پہنچنے کے بعد آئی پی ایل کی تیاری شروع کر دی ہے ۔ کنگز الیون پنجاب نے اس سلسلے میں سمیع کی ورزش کی ایک ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی ہے۔

سمیع کی دبئی پہنچنے پر آئی پی ایل کی تیاری شروع

author img

By

Published : Aug 25, 2020, 8:05 PM IST

آئی پی ایل 2020 کی تمام فرنچائز ٹیمیں آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کے لئے متحدہ عرب امارات پہنچ گئی ہیں۔ تمام کھلاڑیوں کو 6 دن تک آئی پی ایل پروٹوکول کے تحت قرنطینہ میں رہنا پڑے گا اور ساتھ ہی انہیں کورونا ٹیسٹ سے بھی گزرنا پڑے گا۔ کھلاڑی اپنا وقت ہوٹل کے کمرے میں آئیسولیشن میں گزار رہے ہیں۔ ہوٹل کے کمرے میں رہنے کے علاوہ کھلاڑی اپنی فٹنس پر بھی دھیان دے رہے ہیں۔

محمد سمیع ورزش کے روٹین پر سختی سے عمل کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سمیع کنگز الیون پنجاب کے لئے بہت اہم بولر ہیں۔سنہ 2019 کے آئی پی ایل میں فاسٹ بولر نے 14 میچ کھیلتے ہوئے 19 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ گزشتہ سیزن میں سمیع پنجاب کے لئے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی بھی تھے۔ یہ آئی پی ایل سمیع کے لئے خصوصی ہونے جا رہا ہے۔ آئی پی ایل کے بعد ہندوستانی ٹیم کو آسٹریلیا کے دورے پر جانا ہے۔ ایسی صورتحال میں سمیع آئی پی ایل کے دوران بولنگ میں تال حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

محمد سمیع نے اپنے آئی پی ایل کیریئر میں 51 میچ کھیلے ہیں اور اس دوران انہوں نے 40 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔ سمیع آئی پی ایل میں دہلی ٹیم کا بھی حصہ رہے ہیں۔

کورونا دور سے قبل سمیع نے اپنی بالنگ سے سب کو راغب کیا ہے۔ اب تک سمیع نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 336 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.