دنیا کے سب سے مقبول ٹی 20 لیگ انڈین پریمیئر لیگ کے 2020 کے ایڈیشن تین کھلاڑیوں کو 10 کروڑ یا اس سے زائد کی رقم میں خریدا گیا ہے جس میں آسٹریلیا کے تیز گینگ باز پیٹ کمنز سب سے مہنگے کھلاڑی ثابت ہوئے، انہیں کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے 15.50 کروڑ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا۔
اس کے علاوہ آسٹریلیا کے ہی آل راؤنڈر اور جارحانہ بلے باز گلین میکسویل کی خدمات کنگز الیون پنجاب نے 10.75 کروڑ روپے میں حاصل کی جبکہ جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر کرس مورس کو 10 کروڑ روپے میں رائل چیلینجرز نے ٹیم میں شامل کیا۔
اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے تیز گیند باز شیلدول کاٹریل کو 8.50 کروڑ میں کنگز الیون پنجاب نے اور بھارت کے لیگ اسپنر پیوش چاؤلہ کو 6.75 کروڑ روپے میں چینئی سپر کنگز نے خریدا۔
ویسٹ انڈیز کے شیمرون ہیٹمائر کو دہلی کیپیٹلز نے 7.75 کروڑ روپے میں خریدا۔
آسٹریلیا کے تیز گیند باز ناتھن کولٹر نائل پر بھی قسمت مہربان ثابت ہوئی اور ممبئی انڈیئنز 8 کروڑ روپے میں ان کی خدمات حاصل کی۔
اس نیلامی کی حیران کن بات یہ رہی کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز یوسف پٹھان کو خریدنے میں کسی بھی ٹیم نے دلچسپی نہیں دکھائی۔