ETV Bharat / sports

پی سی بی کا طبی عملہ نہیں اٹھا رہا ہے فون: انضمام الحق

author img

By

Published : Jun 27, 2020, 12:16 PM IST

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور اس کے طبی عملے پر متعدد الزامات عائد کیے ہیں اور کھلاڑیوں کی صحت سے متعلق خراب رویے پر تنقید کی ہے۔

پی سی بی کا طبی عملہ نہیں اٹھا رہا ہے فون: انضمام الحق
پی سی بی کا طبی عملہ نہیں اٹھا رہا ہے فون: انضمام الحق

انضمام نے کہا 'مثبت پائے جانے والے کھلاڑیوں نے گمان کیا ہوگا کہ مشکل وقت میں پی سی بی ان کی مدد کرے گی میرے ذرائع نے مجھے بتایا ہے کہ پی سی بی کا طبی عملہ ان کھلاڑیوں کا فون نہیں اٹھا رہا ہے، جو در حقیقت ایک برا سلوک ہے۔'

آئندہ ماہ کے آخر میں پاکستان انگلینڈ کا دورہ کرنے والا ہے اور اس دورے کے لیے منتخب ہونے والی 29 رکنی ٹیم میں سے 10 کھلاڑی کورونا مثبت پائے گئے ہیں، اس میں ٹیم کا ایک معاون اسٹاف بھی شامل ہے۔

انضمام الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'میں پی سی بی سے درخواست کروں گا کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھیں کیونکہ اگر آپ ان کو نظرانداز کرتے ہیں تو وہی معاملات ہوں گے، جب حفیظ نے اپنا ذاتی ٹیسٹ کرایا' 50 برس کے سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ 'مثبت پائے گئے کھلاڑیوں کو ان کے گھروں میں قرنطینہ کرنے سے بہتر ہے کہ لاہور میں قائم نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں انہیں رکھا جائے۔'

محمد حفیظ کا کورونا معاملہ حل نہیں ہو پا رہا ہے، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ پروٹو کال توڑنے کی پاداش میں محمد حفیظ کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے پر غور کررہا ہے بورڈ کی جانب سے پہلے کرائے گئے کورونا ٹیسٹ میں ان کی رپورٹ مثبت آئی تھی، لیکن جب انہوں نے ذاتی طور پر ٹیسٹ کرایا تو رپورٹ منفی آئی۔

بتا دیں کہ اتوار کے روز انگلینڈ کے دورے پر جانے والے 29 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا، جس میں حفیظ کے علاوہ نو کھلاڑیوں اور ایک اہلکار کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.