ETV Bharat / sports

محمد سراج کے بھائی سے خصوصی گفتگو

بھارتی کرکٹ ٹیم کے تینز گیند باز محمد سراج کے بھائی نے بتایا کہ سراج کے کرکٹ کریئر کو بنانے میں اس کی فیمیلی نے بھرپور تعاون کیا ہے۔ اس کی کرکٹ کے تئیں دیوانگی کو دیکھتے ہوئے اسے ہر ممکن سہولیات پہنچانے کی کوشش کی گئی جس کا آج مثبت نتیجہ ہمارے سامنے ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز محمد سراج کے بھائی سے بات چیت

author img

By

Published : Jan 20, 2021, 9:08 AM IST

گزشتہ روز آسٹریلیا کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کرنے والے ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سراج کے گھر پر مبارکباد دینے والوں کو تانتا بندھا ہوا ہے۔

محمد سراج کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ 'سراج نے اس مقام پر پہنچنے کے لیے بہت محنت کی ہے اور اس کی کرکٹ کی صلاحیتوں کو دیکھنے کے بعد اہل خانہ نے اس کی بھرپور مدد کی ہے'۔ اہل خانہ کے سپورٹ سے سراج نے کرکٹ کی باریکیوں کو سیکھنے کی بھرپور کوشش کی۔ دن رات پریکٹس کی۔ خود کو فٹ رکھنے کے لیے اس نے بے تحاشہ محنت کی اور خود کو ہر فارمیٹ میں کھیلنے کے لیے تیار کیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز محمد سراج کے بھائی سے بات چیت

انہوں نے وراٹ کوہلی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے آئی پی ایل میں وراٹ نے سراج پر بھروسہ کر کے اسے رائل چیلینجرز بنگلور ٹیم میں کھیلنے کا موقع دیا اس کی وجہ سے سراج کو مزید حوصلہ ملا نیز نئے نئے تجربات بھی حاصل ہوئے۔

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا پر محمد سمیع کے زخمی ہونے کے بعد سراج کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور سراج اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیریز میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بھارتی گیند باز بن گئے اور آسٹریلیا کو شکست دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.