بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے عمان کے کھلاڑی یوسف عبدالرحیم البلوشی پر بدعنوانی مخالف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں سات برس کی پابندی لگا دی ہے۔
یوسف پر 2019 میں ہوئے آئی سی سی ٹی -20 كوالیفائرس میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ کے دوران آئی سی سی کی دفعہ 2.1.1، 2.1.4، 2.4.4 اور 2.4.7 کی خلاف ورزی کرنے کا الزام ہے۔
ان دفعات کے مطابق انہوں نے میچ کو فکس کرنے کی کوشش کی تھی۔اس کے بعد ان کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی۔
یوسف نے اپنا گناہ قبول کیا جس کے بعد آئی سی سی نے ان پر سات برس تک کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگا دی۔
آئی سی سی کے جنرل مینیجرا یلیکس مارشل نے کہاکہ یہ ایک سنگین جرم ہے جہاں ایک کھلاڑی نے ایک اہم میچ کو فکس کرنے کے لئے اپنی ٹیم کے ساتھی کو اس میں شامل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہا۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ اسے اتنی سخت سزا کیوں دی گئی۔