ETV Bharat / sports

'کورونا وبا سے سب کو سبق ملے گا' - 'کورونا وبا سے سب کو سبق ملے گا'

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر روی چندرن اشون کا خیال ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے سب کو کچھ سبق ملے گا اور لوگ مستقبل کو لے کر محتاط رہیں گے۔

'کورونا وبا سے سب کو سبق ملے گا'
'کورونا وبا سے سب کو سبق ملے گا'
author img

By

Published : Mar 25, 2020, 12:09 AM IST

کورونا کی وجہ سے بھارت سمیت دنیا بھر کے تمام ممالک میں کرکٹ کی تمام سرگرمیاں بند ہو چکی ہیں۔ اشون اس وقت چنئی میں واقع اپنے گھر میں ہیں اور گھر میں خود کو فٹ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ کورونا کا خطرہ ختم ہونے کے بعد وہ میدان میں مکمل فٹنس کے ساتھ اتر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم وبا پر قابو پا لیتے ہیں تو یہ مستقبل کے لئے ایک بڑا سبق ہوگا ۔

بھارت کے مشہور آف اسپنر آر اشون نے انٹرویو میں کہا کہ یہ وقت حل کا پتہ لگانے کا ہے نہ کہ کسی ملک کو اس وبا کے لئے ذمہ دار ٹھہرانے کا۔ فی الحال سب سے بہتر حل یہی ہے کہ سب ایک دوسرے سے فاصلے بنائے رکھیں ۔

امید ہے کہ سائنس داں جلد اس کا حل نکال لیں گے۔ یہ سب کے لئے ایک سبق ہے۔ ہم کھیل کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں لیکن کھیل سے بہت بڑی چیزیں ہیں جو اسے روک سکتی ہیں۔

33 سالہ کھلاڑی نے کہا کہ بہت سارا وقت ہونے کے باوجود میں نے کرکٹ کے بارے میں زیادہ نہیں سوچا ہے۔ فی الحال ٹی وی پر کرکٹ کے پرانے میچ دیکھنے کی بھی کوئی خواہش نہیں ہو رہی ہے اور نہ جانے کیوں لیکن میں یو ٹیوب پر بھی کوئی پرانی کھیل کی ویڈیو بھی نہیں دیکھ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ کو بھی زیادہ یاد نہیں کر رہا ہوں۔ ہم کسی نہ کسی مقصد کے ساتھ کچھ کرتے ہیں ۔ جیسے اگر ہم پریکٹس کرنے جاتے ہیں تو ہمیں پتہ ہوتا ہے کہ آگے آئی پی ایل یا کسی دوسرے لیگ کے میچ ہیں ۔ لیکن میں اگر مشق کرنے جاؤں اور مجھے یہ نہیں پتہ کہ میں کس لئے مشق کر رہا ہوں تو اس کا فائدہ نہیں ہے۔

اشون نے کہاکہ اب میں روزانہ بچوں کے ساتھ معمول کے ساتھ اٹھ رہا ہوں۔ جب میں ساڑھے پانچ یا چھ بجے کے قریب اٹھتا ہوں تو میری چھوٹی بیٹی تقریبا اٹھی ہوتی ہے۔ ہم دونوں ساتھ میں برش کرتے ہیں، سبز چائے پیتے ہیں اور پھر اس کے اسپیکر اٹھا کر جم اور گارڈن میں گھومتے ہیں ۔ میں وہاں ورزش کرتا ہوں اور میری بیٹی گانے سنتی ہے۔

آف اسپنر اشون نے کورونا کی وجہ سے چھائے سناٹے کو لے کر کہا کہ مجھے نہیں یاد کہ آخری بار میں نے اپنے شہر میں چڑیوں کی اتنی آوازیں کب سنی تھیں۔ مجھے لگ رہا ہے کہ یہ غیر حقیقی ہے لیکن اصل میں ٹریفک انتہائی کم ہو گیا ہے۔ ہوا میں نئی ​​تازگی ہے اور کیا پتہ کئی چڑیاں واپس بھی آ گئی ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.