بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ روی شاستری نے کہاکہ لوگوں کو اپنی اور اپنے گھر والوں کی زندگی بچانی ہے تو لاک ڈاؤن پرسختی سے عمل کرنا ضروری ہے ۔
انہوں نے کہاکہ گھر وں سے باہر نہ نکلنے سے ہی لوگوں کی جان بچ سکتی ہے۔
کورونا کی وجہ سے حکومت ہند نے 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کی اپیل کی ہے جو 14 اپریل تک چلے گا۔ اس دوران بہت سے لوگوں کے گھروں سے نکلنے کی خبریں آرہی ہیں۔
شاستری نے کہاکہ لوگ اپنے گھروں میں ہی رہیں۔ یہ کافی مشکل وقت ہے۔ اس وقت پوری دنیا میں صرف کورونا وائرس گھوم رہا ہے۔ آپ محفوظ رہیں۔
شاستری سے پہلے ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی، کرکٹ لیجنڈ سچن تندولکر سمیت کئی دیگر کھلاڑیوں نے بھی لوگوں سے لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کی اپیل کی تھی۔