بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین تین یک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلا جا رہا ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ہیملٹن میں پہلے یک روزہ میچ میں 347 رنز کا دفاع نہیں کر سکی تھی اور اب آکلینڈ میں ہونے والے دوسرے میچ میں وہ تین میچوں کی سیریز میں برابری حاصل کرنے کے مقصد کے ساتھ اترے گی۔
واضح رہے کہ تین یک روزہ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ 0-1 سے آگے ہے اور اس کا مقصد دوسرا میچ جیت کر سیریز پر قبضہ کرنا ہوگا۔
وہیں نیوزی لینڈ اگر آج کا میچ فتح کرتا ہے تو یک روزہ کرکٹ میں اس کی 350 ویں جیت ہوگی۔
دوسرے یک روزہ میچ کے لیے دونوں ٹیمیں۔
بھارتی ٹیم:
پرتھوی شا، مینک اگروال، وراٹ کوہلی، سریئس ایئر، لوکیش راہول، کیدار جادھو، رویندر جڈیجا، شاردل ٹھاکر، نویدیپ سینی، یوزویندر چہل اور جسپریت بمراہ۔
نیوزی لینڈ ٹیم:
مارٹن گپٹل، ہنری نکولس، ٹام بلینڈیل، راس ٹیلر، ٹام لیتھم، جیمز نیشم، کولن ڈی گرینڈہوم، ٹم ساؤدی، مارک چیپ مین، کائل جیمیسن اور ہیمش بینیٹ