بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چنئی کے چنئی کے چیپوک اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلےبازی کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت کو شروعات میں ایک جھٹکا لگا ہے اور اس کے سلامی بلے باز شبھمن گل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
ٹیم میں تین بدلاؤ کیے گئے ہیں۔ کلدیپ یادو ، اکشر پٹیل اور محمد سراج کو واشنگٹن سندر، جسپریت بمراہ اور شہباز ندیم کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
وہیں دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں بھی چار تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ جیمس اینڈرسن کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ اسٹوارٹ براڈ نے لی ہے۔ اس کے علاوہ معین علی اور بین فاکس کو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ اولی اسٹون کو بھی جوفرا آرچر کے زخمی ہونے کی وجہ سے کھیلنے کا موقع ملا ہے۔
ٹیمز
بھارت ۔ روہت شرما ، شوبھمن گل ، چیتیشور پجارا ، وراٹ کوہلی (کپتان) ، اجنکیا رہانے ، رشبھ پنت (وکٹ کیپر) ، اکشر پٹیل ، روی چندرن اشون ، کلدیپ یادو ، ایشانت شرما ، محمد سراج۔
انگلینڈ۔ روری برنز ، ڈومینک سبلی ، ڈینیل لارنس ، جو روٹ (کپتان) ، بین اسٹوکس ، اولی پوپ ، بین فاکس (وکٹ کیپر) ، معین علی ، اسٹوارٹ براڈ ، جیک لیچ ، اولی اسٹون۔