بھارت نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بلے بازی کی دعوت دی تھی لیکن بھارتی گیند بازوں نے ویسٹ انڈیز کو شروعاتی جھٹکوں کے ذریعے بیک فٹ پر دھکیل دیا تھا۔
ویسٹ انڈیز نے اپنی ابتدائی تین وکٹیں 14 رنز کے مجموعی اسکور پر گںوا دی تھیں، بھارت کے تیز گیندباز دیپک چہرنے بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے تینوں بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس کے بعد کیرون پولارڈ اور رومن پاویل نے ٹیم کو بحران سے نکالا۔
پولارڈ نے 45 گیندوں میں ایک چوکا اور 6 چھکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے جبکہ پاویل نے ان کی بخوبی ساتھ دیا اور 20 گیندوں مین 32 رنز بنا ڈالے۔
بھارت کی جانب سے دیپک چہر سب سے کامیاب گیندباز رہے، انہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نودیپ سینی نے 2 اور راہل چہر نے ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔
بارش اور خراب موسم کی وجہ سے ٹاس تاخیر سے ہوا۔
تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں بھارت نے پہلے دو جیت کر سیریز پر قبضہ کر لیا ہے اور اس کا مقصد تیسرے میچ میں بھی جیت درج کر کے ویسٹ انڈیز کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کا ہوگا۔
اس میچ میں وراٹ کوہلی نے نائب کپتان کو آرام دیا ہے اور ان کی جگہ لوکیش راہل کو موقع دیا گیا جبکہ راہل چہر اور دیپک چہر کو بھی اس میچ میں موقع دیا گیا ہے۔