ETV Bharat / sports

ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر بھارت سیریز پر قابض - وراٹ کوہلی

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرے اور فیصلہ کن یک روزہ میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز پر 1-2 سے قبضہ کر لیا ہے۔

بھارت سیریز پر قابض
بھارت سیریز پر قابض
author img

By

Published : Dec 22, 2019, 5:27 PM IST

Updated : Dec 22, 2019, 11:40 PM IST

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے روہت شرما، لوکیش راہل اور وراٹ کوہلی کی شاندار نصف سنچری کی بدولت کیریبیائی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کپتان وراٹ کوہلی، لوکیش راہل اور روہت شرما کی شاندار نصف سنچریوں اور نچلے آرڈر میں رویندر جڈیجہ اور شاردل ٹھاکر کے بہترین تعاون کی بدولت بھارت نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری یک روزہ میچ میں چار وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز پر 1-2 سے قبضہ کر لیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

ہدف کا تعاقب کرنے اتری بھارتی ٹیم کی شروعات شاندار رہی اور اس کے سلامی بلے باز روہت شرما اور لوکیش راہل نے پہلے وکٹ کے لیے 122 رنز کی پارٹنرشپ کی۔

روہت شرما 63 رنز کے انفرادی اسکور پر جیسن ہولڈر کی گیند پر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد کپتان وراٹ کوہلی کریز پر آئے اور راہل کے ساتھ مل کر اننگ کو آگے بڑھایا لیکن 77 رنز کے ذاتی اسکور پر روہل بھی پویلین لوٹ گئے جبکہ شریس ایر، رشبھ پنت اور کیدار جادھو بھی کریز پر نہیں ٹک سکے اور جلدی جلدی پویلین لوٹ گئے۔

تین بلے بازوں کے یکے بعد دیگرے جلدی آؤٹ ہونے سے بھارتی ٹیم بحران میں پھنس گےئ لیکن وراٹ کوہلی نے دوسرے کنارے سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا جبکہ ساتویں نمبر پر بلے بازی کرنے آئے آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے کپتان کا بخابی ساتھ نبھایا اور 48 رنز کی کار آمد پارٹنرشپ کی۔

کوہلی اور جڈیجہ نے کار آمد پارٹنرشپ کی
کوہلی اور جڈیجہ نے کار آمد پارٹنرشپ کی

بدقسمتی سے وراٹ کوہلی اپنی سنچری سے محروم رہ گئے اور 85 رنز کے انفرادی اسکور پر کیمو پال کا شکار بنے لیکن تب تک وہ ٹیم کو جیت کی پٹری پر لا چکے تھے لیکن جیت اب بھی باقی تھی۔

وراٹ کوہلی نے 85 رنز کی کپتانی اننگ کھیلی

مقابلہ کافی سخت تھا لیکن جڈیجہ نے ناٹ آؤٹ 39 اور آٹھویں نمبر کے بلے باز شاردل ٹھاکر نے محض 5 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 17 رن بنا کر ٹیم کو جیت سے ہمکنار کردیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمو پال سب سے کامیاب گیند باز رہے اور تین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شیلڈون کاٹریل، جیسن ہولڈر اور الزاری جوزف کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئے۔

بھارت سیریز پر قابض
بھارت سیریز پر قابض

وراٹ کوہلی کو ان کی بہترین بلے بازی کی بدولت مین آف دی میچ جبکہ روہت شرما کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس سے قبل تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بلے بازی کی دعوت دی جس کا کیریبیائی بلے بازوں نے فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت کو 320 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کریبیائی ٹیم نے نکولس پورن اور پولارڈ کی شاندار اننگ کی بدولت بھارت کے خلاف بڑا اسکور بنایا، بدقسمتی سے نکولس پورن اپنی سنچری سے محروم رہ گئے اور بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں 89 رنز بنا کر شاردل ٹھاکر کی گیند پر رویندر جڈیجہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، جبکہ کیرون پولارڈ نے ان کا بخوبی ساتھ دیا، ان دونوں بلے بازوں نے 145 رنز کی کار آمد پارٹنرشپ کی۔

نکولس پورن نے محض 64 گیندوں میں 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 89 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ پولارڈ نے 51 گیندوں میں 3 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 74 رنز کی طوفانی اننگ کھیلی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایون لوئیس اور شائی ہوپ نے اننگ کی شروعات کی اور پہلے وکٹ کے لیے 57 رنز کی پارٹنرشپ کی، خطرناک ہوتی جا رہی اس جوڑی کو رویندر جڈیجہ نے ایون لوئیس کو آؤٹ کر کے توڑا، لوئیس نے 21 رنز بنائے۔

اس کے بعد روسٹن چیز اور شائی ہوپ نے اننگ کو آگے بڑھایا، حالاںکہ شائی ہوپ 42 رنز پر آؤٹ ہوگئے، انہیں محمد سمیع نے پویلین کی راہ دکھائی، بعد ازاں شیمرون ہیٹمائر نے تیز رفتاری سے کھیلتے ہوئے 37 رنز بنائے لیکن بڑا شاٹ کھلینے کی کوشش میں وہ نودیپ سینی کی گیند پر کلدیپ یادو کو کیچ تھما بیٹھے۔

بھارت کی جانب سے نودیپ سینی نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ رویندر جڈیجہ، شاردل ٹھاکر اور محمد سمیع نے ایک ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Dec 22, 2019, 11:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.