بھارتی خاتون ٹیم کی کپتان ہرمن پريت کور نے انگلینڈ کے خلاف جمعرات کو سیمی فائنل میچ منسوخ ہو جانے سے، پہلی بار آئی سی سی خواتین ٹی -20 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخل ہونے پر کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ میچ نہیں ہو سکا لیکن یہی اصول ہے اور اس پر عمل کرنا ضروری ہے۔
بھارتی ٹیم کی کپتان ہرمن پريت نے کہا کہ ہمیں ورلڈ کپ کے آغاز سے ہی پتہ تھا کہ ہمیں گروپ مرحلے کے تمام میچ جیتنے ہوں گے کیونکہ اگر کسی رکاوٹ کی وجہ سے کوئی میچ نہیں ہو سکے تو گروپ میں سرفہرست رہنے والی ٹیم کو فائنل میں جگہ ملے گی۔
بارش سے متاثرہ مقابلے کو کسی اور دن کے سوال پر انہوں نے کہاکہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ میچ نہیں ہو سکا لیکن یہی اصول ہے اور ہم اس بارے میں کچھ نہیں کر سکتے۔
مستقبل میں ریزرو ڈے رکھنا اچھا خیال ہو گا۔آل راأنڈر بلے باز نے کہاکہ یقینی طور پر بہت لوگوں کی توجہ ہماری طرف ہو گی کیونکہ سب چاہتے ہیں کہ ہم اچھا کھیلیں اور اسی کی لوگ ہم سے توقع کر رہے ہیں۔ ہم ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے کی پوری کوشش کریں گے اور اگر ہم جیت جاتے ہیں تو بیشک ہمیں ہندستان میں بہت پیار ملے گا۔ا
نہوں نے کہاکہ سب سے پہلے ٹی -20 ورلڈ کپ فائنل ہمارے لئے کافی اہم ہے ۔ ایک ٹیم کے طور پر ہم فائنل میں اپنی بہترین کرکٹ کھیلنا چاہتی ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ابھی تک آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ دونوں نے بہت اچھا مظاہرہ کیا ہے۔