ETV Bharat / sports

جنوبی افریقہ کا 395 رنز کا ہدف

بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے روہت شرما کی لگاتار دوسری سنچری کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 323 رنز پر اننگ ڈکلیئر کرکے جنوبی افریقہ کو 395 رنز کا ہدف دیا ہے۔

جنوبی افریقہ کا 395 رنز کا ہدف
author img

By

Published : Oct 5, 2019, 6:27 PM IST

ٹیسٹ میچوں میں پہلی مرتبہ اننگ کی شروعات کرنے والے محدود اوورز کے بہترین بلے باز روہت شرما کی مسلسل دوسری سنچری اور چیتشور پجارا کی نصف سنچری کی بدولت بھارت نے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز چار وکٹ کے نقصان پر 323 رنز بنا کر اننگ کا خاتمہ کر کے جنوبی افریقہ کو 395 رنز کا ہدف دیا ہے، پہلی اننگ میں بھارت کو 71 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

ہدف کا تعاقب کرنے اتری افریقہ ٹیم چوتھے روز کا کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 11 رنز بنائے ہیں۔

بھارت کے سلامی بلے باز روہت شرما پہلی اننگ میں شاندار 176 رنز بنانے کے بعد دوسری اننگ میں بھی بہتری بلے بازی کی اور مسلسل دوسری سنچری مکمل کی، انہوں نے 149 گیندوں کا سامنا کیا اور 10 چوکے اور 7 چھکوں کی بدولت مدد سے 127 رنز بنائے۔

روہت شرما کی لگاتار دوسری سنچری
روہت شرما کی لگاتار دوسری سنچری

بدقسمتی سے روہت شرما پہلی اننگ کی طرح دوسری اننگ میں بھی اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ چیتشور پجارا نے روہت شرما کا بخوبی ساتھ نبھایا اور 81 رنز بنائے جبکہ رویندر جڈیجہ، وراٹ کوہلی اور اجنکیا رہانے نے تیزی سے رنز بنائے، انہوں نے بالترتیب 32 گیندوں میں 40 رنز، 25 گیندوں میں 31 رنز اور 17 گیندوں میں 27 رنز بنائے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج نے دو جبکہ ورنون فلنڈر اور کگیسو ربادا نے ایک ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل بھارتی گیندبازوں نے جنوبی افریقہ کو 431 رنز پر آؤٹ کر کے ٹیم کو 71 رنز کی برتری دلائی تھی۔

چوتھے روز کا کھیل شروع ہونے کے بعد افریقہ ٹیم زیادہ دیر نہیں کھیل سکی اور آؤٹ ہوگئی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین ایلگر نے 160 رنز، کوئنٹن ڈی کاک نے 111 رنز اور دو پلیسس نے 55 رنز بنائے جبکہ بھارت کی جانب سے روی چندرن اشون نے سات بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اس کے علاوہ رویندر جڈیجہ نے دو اور ایشانت شرما نے ایک وکٹ حاصل کئے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.