ETV Bharat / sports

بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین دلچسپ مقابلہ متوقع - 1st match called off due to to rain

بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ دھرمشالہ میں بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرا مقابلہ آج شام سات بجے موہالی میں کھیلا جائے گا۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین دلچسپ مقابلہ متوقع
author img

By

Published : Sep 18, 2019, 6:48 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 2:24 AM IST

جنوبی افریقی کپتان کوئنٹن ڈی کاک نے میچ سے قبل کہا کہ پہلا میچ منسوخ ہونے سے کافی مایوس ہوں لیکن دوسرے میچ میں پوری تیاری کے ساتھ اتریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلا میچ نا ہونے کی وجہ سے ہم کافی مایوس ہیں لیکن ہم آئندہ برس ہونے والے ٹی 20عالمی کپ سے قبل زیادہ سے زیادہ ٹی 20 میچ کھیلنا چاہتے ہیں تا کہ عالمی کے لیے بھرپور اور اچھی تیاری ہو سکے اور ایسے میں اگر ایک بھی میچ منسوخ ہوگا تو یہ کافی مایوس کن ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

ڈی کاک نے کہا کہ پہلا میچ منسوخ ہونے سے اب یہ دو میچوں کی سیریز ہوگئی ہے اور اس سنسنی خیز فارمیٹ میں ان کی ٹیم ہر حال میں جیت درج کرنا چاہےگی۔

جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ عالمی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں ابھی کافی وقت ہے اور ٹیم کی پوری توجہ فی الحال ٹی 20 عالمی کپ کی تیاری پر مرکوز ہے اور ہم اسی فارمیٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

اسی کے ساتھ ڈی کاک نے بھارتی کپتان وراٹ کوہلی اور اپنے تیز گیند باز ربادا کے تعلق سے کہا کہ ٹی 20 سیریز کے بقیہ دونوں میچ ان دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سنسنی خیز ٹکر دیکھنے کا اہم موقع دےگی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے کہا بلے بازی میں وراٹ کوہلی کمال کی مہارت رکھتے ہیں جبکہ گیند بازی میں ربادا کا بھی جواب نہیں، یہ دونوں ہی بہترین کھلاڑی ہیں، وراٹ اور ربادا کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہونے کی امید ہے، دونوں کےکھیلنے کا طریقہ کافی جارحانہ ہے،کرکٹ مداحوں کےلیے ان کے درمیان ٹکر دیکھنے کا اچھا موقع ہوگا۔

اس کے علاوہ ڈی کاک نے انڈین پریمئر لیگ کی بھی ستائش کی، رواں برس آئی پی ایل کی فاتح ٹیم ممبئی انڈینس کاحصہ رہے ڈی کاک نے کہا کہ آئی پی ایل کا خطاب میرے کریئر کی بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے، میں نے اب تک عالمی کپ نہیں جیتا ہے اس لیے آئی پی ایل کی ٹرافی ہی میرے لیے فی الحال سب سے اہم ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 2:24 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.