نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کت پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جسے بھارتی گیند بازوں نے درست قرار دیتے ہوئے کیوی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔
بھارت کے تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے چوتھے ہی اوور میں سلامی بلے باز مارٹن گپٹل کو آؤٹ کر کے ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی، اس کے بعد ہینر نکولس اور کپتان کین ولیمسن نے اننگ کو سنبھال کر اسکور آگے بڑھایا لیکن ان کے رن بنانے کی رفتار انتہائی دھیمی رہی۔
بھارت کے آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے 69 رنز کے مجموعی اسکور پر ہینری نکولس کو آؤٹ کرکے اس جوڑی کو توڑا۔
نکولس نے 51 گیندوں میں 28 رنز بنائے۔
فی الحال ولیمسن 35 رنز اور را ٹیلر 4 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔