ETV Bharat / sports

بھارت کی مضبوط شروعات

کولکاتا کے ایڈن گارڈن میں جاری بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین تاریخی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہونے تک بھارتی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنا کر 68 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

بھارت کی مضبوط شروعات
author img

By

Published : Nov 22, 2019, 11:21 PM IST

گلابی گیند سے کھیلے جانے والے تاریخی ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا لیکن اس کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا اور بنگلہ دیش کے بلے باز بھارتی گیند بازوں کے سامنے بے بس نظر آئے اور پوری ٹیم محض 106 رنز پر سمٹ گئی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے سلامی بلے باز شادمان اسلام نے سب سے زیادہ 29 رنز بنائے جبکہ لٹن داس نے 24 اور نعیم حسن نے 19 رنز کی اننگ کھیلی، اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکا جبکہ چار بلے باز کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔

ایشانت شرما نے پانچ وکٹیں حاصل کیں
ایشانت شرما نے پانچ وکٹیں حاصل کیں

بھارت کی جانب سے ایشانت شرما سب سے کامیاب گیند باز رہے انہوں نے بنگلہ دیش کے 5 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ امیش یادو نے 3 اور محمد سمیع نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

بنگلہ دیش کے چھوٹے اسکور کے بعد بھارتی ٹیم نے بہتر انداز میں کھیلتے ہوئے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک 3 وکٹیں کھو کر 174 رنز بنا لئے ہیں۔

فی الحال کپتان وراٹ کوہلی 59 رنز اور نائب کپتان اجنکیا رہانے 23 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

وراٹ کوہلی 59 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

بھارت کی جانب سے روہت شرما اور مینک اگروال نے اننگ کی شروعات کی لیکن گزشتہ کئی میچوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے روہت اور مینک اس اننگ میں ناکام ثابت ہوئے اور بالترتیب 21 اور 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد چیتیشور پجار نے بہتر انداز میں کھیلتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی لیکن وہ 55 رنز بنا کر عبادت حسین کا شکار بنے۔

چیتیشور پجارا نے 55 رنز کی اننگ کھیلی
چیتیشور پجارا نے 55 رنز کی اننگ کھیلی

تا ہم کپتان کوہلی اور نائب کپتان اجنکیا رہانے کی مزید کسی نقصان کے پہلے دن کا کھیل مکمل کیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے عبادت حسین نے 2 اور الامین حسین نے ایک وکٹ حاصل کیا۔

وراٹ کوہلی بطور پانچ ہزار رنز مکمل کرنے والےایشیا کے پہلے اور دنیا کے چھٹے کپتان بن گئے ہیں

اس دوران وراٹ کوہلی نے ایک ریکارڈ اپنے نام کیا، وراٹ کوہلی بطور کپتان ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ ہزار رنز مکمل کرنے والے ایشیا کے پہلے اور دنیا کے چھٹے کپتان ہونے کا شرف حاصل کیا۔

وراٹ کوہلی نے 52 ٹیسٹ میچوں پانچ ہزار رنز مکمل کئے، اس کے قبل گریم اسمتھ، ایلن بارڈر، رکی پونٹنگ، کلائیو لائیڈ اور اسٹیفن فلیمنگ نے بطور کپتان ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ ہزار مکمل کئے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.